حزب اللہ محور مقاومت کا بنیادی ستون ہے، ایران
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
تہران میں سید صفی الدین سے ملاقات میں ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایران، رہبرِ معظمِ انقلاب اسلامی کی قیادت اور ہدایات کے تحت، مزاحمت کی صفِ اوّل میں موجود اس قیمتی اور فداکار قوت کی حمایت پوری قاطعیت کے ساتھ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امور کے لئے رہبرِ معظمِ انقلاب اسلامی ایران کے نمائندہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران پوری قوت کے ساتھ حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے اور حزب اللہ مزاحمتی محاذ کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے جو صہیونیت کے مقابلے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے تہران میں نمائندے سید عبد اللہ صفی الدین نے رہبرِ معظمِ انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں خطے اور عالمی سطح کی تازہ ترین پیش رفتوں پر گفتگو اور جائزہ لیا گیا۔
سید صفی الدین نے لبنان، حزب اللہ اور محورِ مزاحمت کی صورتحال پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور لبنان کی سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، اور کسی بھی صورت اپنا اسلحہ نہیں رکھے گا۔ انہوں نے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ صہیونی رجیم اور اس کے حامی یہ جان لیں کہ حزب اللہ جب بھی فیصلہ کرے گا، پوری قاطعیت کے ساتھ جواب دے گا۔ حزب اللہ کے نمائندے نے جمہوریۂ اسلامی ایران، خصوصاً رہبرِ معظمِ انقلاب اسلامی کی ہمہ جہت حمایت پر قدر دانی کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ حزب اللہ کے قیام کے آغاز ہی سے اس کے بنیادی حامیوں میں شامل رہے ہیں اور مزاحمت کی حمایت میں آپ کا کردار مؤثر اور فیصلہ کن رہا ہے، بالخصوص 16 روزہ جنگ کے دوران آپ نے نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہی حمایتوں کے نتیجے میں پہلی مرتبہ صہیونی رجیم جنگ بندی کی پابندی پر مجبور ہوا، ایسی جنگ بندی جو اقوامِ متحدہ کی توثیق کے ساتھ تھی اور بالآخر لبنان کی جنوبی سرحدوں کو فلسطینِ مقبوضہ کے ساتھ مستحکم کرنے پر منتج ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ولایتی نے حزب اللہ کے تزویراتی مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، رہبرِ معظمِ انقلاب اسلامی کی قیادت اور ہدایات کے تحت، مزاحمت کی صفِ اوّل میں موجود اس قیمتی اور فداکار قوت کی حمایت پوری قاطعیت کے ساتھ جاری رکھے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی مزاحمت کی کی حمایت کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :