قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی، وزیر دفاع۔ ساتھ دینے والے سیاستدانوں کا بھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے، رانا ثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی‘وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کا ساتھ دینے والے سیاستدانوں کابھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہئے ‘وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فیض حمید کی سیاسی انجینئرنگ کی وجہ سے سیاسی بحران پیدا ہوا، اس معاملہ میں جو اور لوگ بھی ملوث ہیں ان کے خلاف بھی قانون اپنا راستہ لے گا۔وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے فیض حمید کے خلاف فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ ریڈ لائن عبوراوراپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے‘سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کی سزا ابتداء ہے‘احتساب کا عمل شروع ہو چکا‘ اب کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا‘عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کے مطابق فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی ہے۔فیض حمید کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کہا ہے کہ ان کے موکل نے دلیری اور مضبوطی سےکیس کا سامنا کیا‘ امید ہے اپیل میں انصاف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے متعلق فیصلہ اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے جو کوئی بھی اپنے عہدے کا غلط استعمال کرے گا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ کہ فیض حمید
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔