جشنِ ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ و یوم مادر و خواتین، کراچی میں فاطمہؑ سبیلِ نجات پروگرام
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
اسلام ٹائمز: پروگرام میں حرمِ حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے شعبہ کے چیئرمین اور حرم کے امامِ جماعت شیخ صلاح الکربلائی نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں حرمِ مولا عباسؑ کے خادم سیّد محمد جلو خان، حرمِ امام حسینؑ اور حرمِ حضرت عباسؑ کے آفیشل قاری و مؤذن اور خادمِ حرم سیّد حیدر جلو خان جبکہ حرمِ حضرت عباسؑ کے نمائندہ مولانا ناصر عباس نجفی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بارگاہِ شہدائے کربلا، انچولی سوسائٹی میں جشنِ ولادت حضرت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر منعقدہ چار روزہ "فاطمہؑ سبیلِ نجات پروگرام" کے موقع پر یومِ مادر و خواتین کے عنوان سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر خواتین کی عظمت، سیرتِ سیدہؑ اور معاشرتی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام میں حرمِ حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے شعبہ کے چیئرمین اور حرم کے امامِ جماعت شیخ صلاح الکربلائی نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں حرمِ مولا عباسؑ کے خادم سیّد محمد جلو خان، حرمِ امام حسینؑ اور حرمِ حضرت عباسؑ کے آفیشل قاری و مؤذن اور خادمِ حرم سیّد حیدر جلو خان جبکہ حرمِ حضرت عباسؑ کے نمائندہ مولانا ناصر عباس نجفی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ شرکاء نے اس روحانی و فکری پروگرام کو خواتین اور نوجوان نسل کے لیے سیدہ فاطمہ زہراؑ کی سیرت کو عملی زندگی میں اپنانے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔