کے پی پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
خیبرپختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔
سمری کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض انجام دے رہی ہے، پولیس فورس نے قیمتی جانوں سمیت بھاری قربانیاں دی ہیں۔
آئی جی نے کہا کہ پولیس دربار میں اہلکاروں نے یونیفارم الاؤنس نہ ملنے کی شکایات کی تھیں،
سمری کے متن میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ حملوں کے خطرات بدستور موجود ہیں، سخت حالات کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس کو اضافی مالی مراعات حاصل نہیں، تجویز ہے کہ پولیس کو بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس دیا جائے۔
سمری کے مطابق خصوصی الاؤنس سے اہلکاروں کے حوصلے اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، مجوزہ الاؤنس سے ماہانہ 4 ارب 23 کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی بوجھ پڑے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: لطیف جیولری مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل
لاہورکی لطیف جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل سامنے کے آنے کے بعد متاثرہ جیولرز کی درخواستوں پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔
سنار نورالعین نے 9 کروڑ مالیت کے سونا غائب ہونے کا مقدمہ درج کروا دیا، متاثرہ سنار نے کہا کہ نو کروڑ مالیت کا سونا وسیم اختر کے پاس امانتاً رکھا تھا، متعدد بار کہا کہ سونا واپس کردو مگر ملزم وسیم نے سونا واپس نہ کیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم وسیم اختر متعدد سناروں کا سونا لے کر فرار ہوگیا، اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔
پولیس نے کہا کہ تمام متاثرہ جیولرز کے مقدمات درج کرنے کا عمل تیز رفتار سے جاری ہے۔
ملزم شیخ وسیم کیخلاف ایک اور درج مقدمے کے مطابق ملزم نے نورالعین سے 9 کروڑ مالیت کا سونا ہتھیایا۔
پولیس نے فراڈ کے علاوہ دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ ملزم شیخ وسیم کی ٹریول ہسٹری ایکسپریس نیوز سامنے لے آیا۔
ریکارڈ کے مطابق واردات سے قبل8نومبر کو ملزم لاہور ائیرپورٹ سے ملائیشیا روانہ ہوا ، 16 نومبر کو ملزم شیخ وسیم تھائی لینڈ سے واپس لاہور پہنچا، بیرون ممالک سفر کا سلسلہ 12 مئی 2007 کو شروع ہوا، ملزم ملائیشیا ، بنکاک ، دبئی ،سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفر کرتا رہا۔
ٹریول ہسٹری کے مطابق شیخ وسیم نے 12 مرتبہ سعودی عرب،8 بار دبئی کا سفر کیا ، شیخ وسیم نے موبائل بند کرنے سے قبل آخری کال رات 11 بج 26 منٹ پر کی، پولیس نے آخری کالر کو شامل تفتیش کرلیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق تین گاڑیاں ملزم کے زیر استعمال رہیں، ایک گاڑی حال ہی میں دوسرے شخص کے نام ٹرانسفر ہوئی،دو سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔