اسلام آباد اور راولپنڈی میں نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی میں چھاپہ مارا تھا جس کے بعد ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سی سی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بلال عباس ہلاک ہوگیا، بعدازاں اس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق جڑواں شہروں میں ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے 16 مقدمات درج تھے، ملزم کی شہریوں پر بدترین تشدد اور غیرانسانی سلوک کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، نیٹ کیفے سمیت ڈکیتی کی کئی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس نے نیٹ کیفے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے پولیس نے نیٹ کیفے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق بلدیہ کے علاقے میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان  کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھیننے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

ملزمان کی شناخت محمود، ارسلان اور لقمان کے ناموں سے ہوئی۔ جن سے ڈاکس سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل نیٹ کیفے سے موبائل فون چھینے تھے۔ واردات کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

واقعہ کا مقدمہ 6 دسمبر کو تھانہ بلدیہ میں درج ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے، ملزمان پر ڈکیتی، چوری اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات بھی درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سائٹ اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: چوری کی واردات کی تفتیش میں پیشرفت، ملزم کا بیٹی کیساتھ ملکر زیورات چرانے کا انکشاف
  • گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار
  • راولپنڈی: نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • اسلام آباد اور پنڈی میں شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے ملزم کی مقابلے میں ہلاکت کی اطلاع
  • عمران خان کی قید تنہائی اور غیر انسانی سلوک ختم ہونا چاہیے، اقوام متحدہ کا مطالبہ
  • فیصل آباد: گن پوائنٹ پر بچیوں سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ فرار ہونے کے بعد پھر گرفتار
  • کراچی، نیٹ کیفے سمیت ڈکیتی کی کئی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
  • اسلام آباد اور پنڈی میں جرائم پیشہ عناصر کے شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کے واقعات میں پیشرفت
  • پنڈی میں غیرانسانی تشدد کی دو ویڈیوز وائرل، ملزم کی تلاش شروع