تحریک انصاف نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم بنادی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔
تحریک انصاف کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اعلامیے میں الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کےلیے اصلاحات ضروری قرار دی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، ڈاکٹر عارف علوی ، حامد خان، اسد قیصر، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی تیاری کی جائے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پارٹی ا ئین
پڑھیں:
ن لیگ کے افتخار حسین پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون چیئرمین بن گئے
لاہور:پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شب ن لیگ کو مل گئی۔
مسلم لیگ ن کے افتخار حسین چھچھر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا چئیرمن بنایا دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے افتخار حسین چھچھر کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمن شپ تحریک انصاف کے پاس تھی۔
تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے پاس آگیا۔