Jasarat News:
2025-12-05@02:57:24 GMT

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 3 متفرق درخواستیں خارج

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 3 متفرق درخواستیں خارج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 3 متفرق درخواستیں خارج کر دیں۔جمعرات کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔ افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ
مشرف کیس میں سپریم کورٹ واضح کر چکی، اگر ملزم بار بار پیش نہیں ہوتا تو عدالت ان کی غیر موجودگی میں ٹرائل آگے بڑھا سکتی ہے۔عدالت نے ایمان مزاری کی بریت کی درخواست خارج کی جبکہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دوبارہ جرح اور اسٹیٹ کونسل کے خلاف درخواست خارج کی۔عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 2 بجے 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کیخلاف علی امین گنڈا پور کی درخواست خارج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور:سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی  پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزاد قرار  دینے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پشاور ہائی کورٹ نے خارج کردی۔

جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکینِ اسمبلی کو آزاد قرار دینے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

گنڈا پور کی جانب سے الیکشن رولز 94 کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممبران کو آزاد قرار دیا ہے، لہٰذا یہ وضاحت کی جائے کہ پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعت موجود ہے یا نہیں۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر پہلے پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی بینچ اور بعدازاں سپریم کورٹ فیصلہ دے چکے ہیں، لہٰذا اب یہ معاملہ طے ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ ن کے وکیل نے بھی کہا کہ نظرثانی درخواستوں پر آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد اس کیس کی مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی۔

دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب جاری کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • متنازع ٹوئٹ کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 3 متفرق درخواستیں خارج
  • عدالت کا فیصلہ :ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 3 متفرق درخواستیں مسترد
  • متنازع ٹوئٹ کیس، ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کی 3 درخواستیں خارج
  • متنازع ٹویٹس کیس میں نیا موڑ، اہم شخصیت کا ایمان اور ہادی کی وکالت کرنے کا فیصلہ
  • پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزادقرار دینے کیخلاف درخواست خارج کردی
  • پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کیخلاف علی امین گنڈا پور کی درخواست خارج
  • پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست خارج کردی
  • امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دیں
  • عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ‘ مقررین