’اس کی قیمت ایک کروڑ ہے‘، درفشاں کی پینٹنگ کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
اداکارہ درفشاں نے اپنی پینٹنگ کی قیمت ایک کروڑ روپے بتاکر سب کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر اداکارہ درفشاں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانش نواز کینوس پر لگی بلو رنگ سے ترچھی لکیر والی درفشاں کی پینٹنگ مداحوں کو دکھارہے ہیں۔ویڈیو میں دانش نے اس ترچھی لکیر کا سوال کرتے ہوئے اداکارہ سے مذاق کیا۔اس پر درفشاں نے کہاکہ اس تصویر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے جس پر دانش نواز بھی حیران رہ گئے۔دانش نواز کی حیرانی پر درفشاں نے کہا کہ ’ آرٹ ایسے ہی بکتا ہے‘۔اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر مداحوں کا ردعمل بھی دانش نواز سے ملتا جلتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دانش نواز
پڑھیں:
لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
لاہور:پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ 4 روز کے دوران ریکارڈ مون سون بارشیں ہوئیں جس کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 383 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گجرانوالہ میں 328، سیالکوٹ میں 321، نارووال میں 270، مری میں 211، منڈی بہاءالدین میں 177، گجرات میں 144 اور جہلم میں 115 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی۔
حافظ آباد میں 108، منگلا میں 102، چکوال میں 96، شیخو پورہ میں 85، اوکاڑہ میں 72، جھنگ میں 66، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 57، اٹک میں 56، قصور میں 52، راولپنڈی میں 47، لیہ میں 35 اور ساہیوال میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
https://www.facebook.com/weathergurru/videos/%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%D8%B4%DB%81%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B2-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%AF%D8%B2%D8%B4%D8%AA%DB%81-5-%DA%AF%DA%BE%D9%86%D9%B9%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%B3%D9%84%D8%A7%D8%AF%DA%BE%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9/1021946020620146/فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، بہاولنگر اور بھکر میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیںلاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
لاہور میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر دریاوں ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کی بدولت پنجاب کے شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریکارڈ مدت میں نکاسی آب کی گئی۔ 41 اضلاع میں واسا کے قیام، ایک ہزار سے زائد مشینری، عملے کی موجودگی سے ہفتوں کے بجائے گھنٹوں میں بارشی پانی صاف کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب کے تمام متعلقہ شہروں کی سیف سٹی کیمروں سے نگرانی جاری ہے۔