ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) ملک میں پھر سے مہنگائی میں اضافے کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 4.

32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
حالیہ ہفتے 14 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں اور 12 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 28 فیصد، پیاز 10فیصد اور آلو 4.58 فیصد تک سستے ہوئے جبکہ نمک، دال چنا، لہسن، انڈے اور آٹا بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دال مونگ، گھی، کوکنگ آئل اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چینی، گڑ، بیف، بجلی، ایل پی جی، سگریٹ اور لکڑی بھی مہنگی ہوئی، مختلف شہروں میں چینی 179 سے 220 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، چھوٹے طبقے کے لیے بجلی ٹیرف میں 11 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.094 فیصد کمی کے ساتھ 3.85فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.99 فیصداضافے کے ساتھ 4.70 فیصد اور 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں کمی کی رفتار 0.49فیصد اضافے کے ساتھ 4.60 فیصد رہی۔
اسی طرح، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 4.40 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.60 فیصد اضافے کے ساتھ 3.79 فیصد رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ امریکا میں فائرنگ، تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی جدہ: اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیئرمین اور قونصل جنرل کی صحافیوں سے ملاقات پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، اضافے کا امکان نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے: مریم اورنگزیب اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا: پرویز رشید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے جہاں روزمرہ استعمال کی چیزوں کو متاثر کیا ہے، وہیں کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں۔تھوک مارکیٹ میں 5 لٹر کے کوکنگ آئل ڈبے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسی طرح 16 لٹر کے مختلف گریڈز کے کنستروں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔اول درجہ اور دوم درجہ کے 16 لٹر کنستروں کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، درجہ سوم کے کنستر کی قیمت 200 روپے بڑھ گئی ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد 5 لٹر کا ڈبا 2760 روپے سے بڑھ کر 2860 روپے کا ہو گیا ہے۔اول درجہ 16 لٹر کنستر کی قیمت 8420 سے بڑھ کر 8570 روپے، دوم درجہ کی 8150 سے بڑھ کر 8300 روپے، جبکہ درجہ سوم کنستر کی قیمت 7800 سے بڑھ کر 8000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔کوکنگ آئل کی یہ مسلسل بڑھتی قیمتیں عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہی ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تھوک مارکیٹ کے بعد جلد ہی پرچون سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ نظر آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شوگر سیکٹر میں نیا گٹھ جوڑ، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ
  • شوگر سیکٹر میں نیا گٹھ جوڑ بے نقاب، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ
  • ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
  • ہفتہ وارمہنگائی،14 اشیاء مہنگی، 12 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات
  • کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • 54 ہزار خالی اسامیاں ختم، سالانہ 56 ارب روپے کی بچت متوقع: وزیر خزانہ
  • برطانیہ میں کم سے کم اجرت میں حیران کن اضافہ؛ نئی ملازمتوں کے مواقع بھی
  • برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ
  • پاکستان میں بے روزگارافراد کی تعداد80لاکھ تک پہنچ گئی؛ادارہ شماریات