چولستان،اونٹوں میں پاسٹوریلا ملٹوسیڈا نامی وائرس کی تصدیق، فرانزک رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
چولستان (نیوزڈیسک) صحرائے چولستان میں اونٹوں کو لاحق خطرناک بیماری کی تشخیص ہوگئی۔فرانزک رپورٹ کےمطابق اونٹوں میں پاسٹوریلا ملٹوسیڈا نامی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے مقامی زبان میں گل گھوٹو بھی کہاجاتا ہے،گل گھوٹو کے باعث متاثرہ جانور تیز بخار، نزلہ، سانس پھولنے اور سوجن جیسی علامات ظاہر کرتے ہیں۔لائیو سٹاک ماہرین کا کہنا ہےکہ گل گھوٹو کےدوران گلے کےغدود بڑھ جاتے ہیں، جس کے باعث جانور کو شدید سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے،یہی بیماری بعض اوقات اونٹ کی اچانک موت کا سبب بھی بن جاتی ہے۔
اسپیشل سیکرٹری لائیو اسٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم کےمطابق چولستان میں اب تک 21 ہزار 175 اونٹوں کا معائنہ مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ بیماری کی تشخیص کے بعد 2 ہزار 332 بیمار اونٹوں کا علاج جاری ہے۔
بیماری کےپھیلاؤ کو روکنےکے لیےمحکمہ لائیو اسٹاک نے ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، اورحکام کا کہنا ہےکہ گل گھوٹو کی موثر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے،علاقےمیں 14 ریسپانس ٹیمیں اور 18 موبائل ڈسپنسریز تعینات کردی گئی ہیں، جومتاثرہ جانوروں کےعلاج اورفوری رسپانس کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :