پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں جمعے کو ہونے والے اجلاس کے دوران نومنتخب ارکانِ اسمبلی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیشگوئی کردی
حلف اٹھانے والوں میں میاں سلطان رانجھا، علی حیدر نور نیازی، آزاد علی تبسم، طاہر پرویز، احمد شہریار اور محمد حنیف شامل تھے۔
حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔
تقریب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابہ کیا گیا جس کے باعث ایوان میں کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔
مزید پڑھیے: پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا
اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر مسلسل ڈیسک بجاتے رہے جبکہ حکومتی ارکان نے اپوزیشن کے نعروں کا بھرپور جواب دیا۔
مزید پڑھیں: 10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
تاہم شور شرابے کے باوجود نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف مکمل کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی حلف نومنتخب اراکین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی حلف نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات
اسلام آباد:اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اس اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عبّاس، فیصل جاوید، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکینِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کے اراکین کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ 2014ء سے آپ بھائیوں سے رابطے میں ہوں۔ سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے لیکن اراکینِ اسمبلی کا ایسا رشتہ ہونا چاہیے جو ساری زندگی قائم رہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی ہے۔ مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی سے اُن کے خاندان کے افراد کو ملنے کی اجازت دینے کا معاملہ اُٹھایا۔
اپوزیشن وفد کے اراکین نے اسپیکر کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سہولت کاری کو سراہا۔