سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عبّاس، فیصل جاوید، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکینِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کے اراکین کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے، 2014ء سے آپ بھائیوں سے رابطے میں ہوں، سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے لیکن اراکینِ اسمبلی کا ایسا رشتہ ہونا چاہیے جو ساری زندگی قائم رہے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ معاملات کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی رویہ ٹھیک کرے، پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ بنے، حکومت اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، اپوزیشن کی جانب سے تعاون نہیں مل رہا، میں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی ہے، مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہوں گے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان سے اُن کے خاندان کے افراد کو ملنے کی اجازت دینے کا معاملہ اُٹھایا۔
اپوزیشن وفد کے اراکین نے سپیکر کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سہولت کاری کو سراہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات سے انکار کر دیا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہانگ کانگ ٹاورز آتشزدگی، ہلاکتیں 94 تک پہنچ گئیں، سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی، آیت اللہ خامنہ ای وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر دھرنا ختم کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹرز اور اراکین سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کے
پڑھیں:
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ عالمی قرأت مقابلہ کے شرکاء میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ