اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اس اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عبّاس، فیصل جاوید، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکینِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کے اراکین کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ 2014ء سے آپ بھائیوں سے رابطے میں ہوں۔ سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے لیکن اراکینِ اسمبلی کا ایسا رشتہ ہونا چاہیے جو ساری زندگی قائم رہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی ہے۔ مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی سے اُن کے خاندان کے افراد کو ملنے کی اجازت دینے کا معاملہ اُٹھایا۔
اپوزیشن وفد کے اراکین نے اسپیکر کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سہولت کاری کو سراہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی اور اراکین
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔