دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام؛ علی الصبح پل کو دھماکے سے اُڑانے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں علی الصبح پل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کے مطابق علی الصبح بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع دوا پُل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ بنوں پولیس نے 8 سے 10 کلو بارود سے بھری بالٹی سے بنائی گئی دیسی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے زیر استعمال انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر کے معصوم لوگوں کو مشکل میں ڈالنے والے شرپسند عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں ہیں۔ پولیس کے مطابق شر پسندوں نے 8 سے 10 کلو گرام بارود سے بھری بالٹی سے بنی دیسی آئی ای ڈی کو دوا پل کے مرکزی ستون سے منسلک کر رکھا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے جوانوں نے بروقت ناکام بنا دیا، جس کے باعث عوامی انفرا اسٹرکچر تباہی سے محفوظ رہا۔ اہل علاقہ نے بنوں پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آر پی او بنوں سجاد خان نے بی ڈی اسکواڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےکہا کہ عوام کے زیر استعمال انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر کے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے والے عناصر کا قلع قمع ضروری ہے اور ایسے عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ‘ 7 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر رات گئے حملہ کیا، حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حملے میں امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر کو نشانہ بنایا، مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دوسری طرف وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو غیر متزلزل نہیں کر سکتی ہیں۔