---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرٹیکل 10 اور آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بشریٰ بی بی کو بھی بانیٔ پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جا رہا۔

اِن کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی 7 مرتبہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے، منتخب وزیرِ اعلیٰ کو روک کر صوبےکی تذلیل کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

آئین کی حکمرانی بحال کریں، عمران خان انتقامی کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے، ہم مطئمن ہیں کیونکہ اللہ مظلوم کے ساتھ ہے، کسی کی طاقت فرعون سے زیادہ نہیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی بحال کریں ایک سماجی معاہدہ کریں جس پر تمام جماعتیں دستخط کریں، عمران خان کی ضمانت دیتا ہوں وہ کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کو توڑنا ہے، یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے، یہ زر اور زور کی بنیاد پر حکومت لی گئی، لوگوں کے گھروں میں جاکر انہیِں بے عزت کیا گیا یہ جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے، ہم مطئمن ہیں کیونکہ اللہ مظلوم کے ساتھ ہے، کسی کی طاقت فرعون سے زیادہ نہیں ہے سب سے پوچھ کچھ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 9 ہزار کیسز معاف کرانے کے بعد اب بھی کام جاری ہے، ہم نے علم بغاوت بلند کیا ہے، اس ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی ادارے اپنا اپنا کام کریں، اس پر سیاسی جماعتیں دستخط کریں، بانی پی ٹی آئی کے دستخط میں لے آؤں گا بانی کی ضمانت ہم دیں گے وہ کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی جنرل، شریف یا زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، ایک اچھا سماجی معاہدہ کریں پاکستان کو چلائیں، ہمیں حکمران نہیں بننا، بس ہمارا آئین ہمیں واپس کردو۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کی تصدیق، شیخ وقاص اکرم کا بیان
  • سونے کی تجارت پر لگائی گئی پابندی ختم، وفاقی حکومت کا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کا عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر مریم نواز کو خط
  • جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا: عظمیٰ بخاری
  • عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیراعلیٰ کے پی نے مریم نواز کو باضابطہ خط لکھا دیا
  • عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیر اعلیٰ کے پی نے مریم نواز کو باضابطہ خط لکھا دیا
  • آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوال
  • آزادی یا موت،عمران خان کاقوم کوپیغام
  • آئین کی حکمرانی بحال کریں، عمران خان انتقامی کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی