خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے خط میں کہا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت اہلِخانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھایا گیا، جسے انہوں نے انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا۔

انہوں نے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو چار فوری مطالبات پیش کیے ہیں جن میں عدالتی احکامات پر فی الفور عمل درآماد، بدسلوکی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی، جیل اور پولیس انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کرنا اور ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کے قیام کا مطالبہ شامل ہے۔ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے قائد ہیں جن کے مینڈیٹ پر کے پی حکومت قائم ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیا جائے تاکہ سیاسی قیادت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا