ڈرامہ ’کیس نمبر 9‘: عدلیہ سے متعلق ڈائیلاگ وائرل، یوٹیوب سے حذف ہونے پر صارفین نے سوالات اٹھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
معروف ٹی وی میزبان شاہزیب خانزادہ کے ڈرامے ’کیس نمبر 9‘ نے اپنی ابتدائی اقساط ہی سے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ڈرامہ ملک میں دفاتر اور اداروں میں جنسی ہراسانی اور ریپ جیسے سنگین مسائل کو نہ صرف موضوع بناتا ہے بلکہ قانونی و تفتیشی نظام کی خامیوں اور پیچیدگیوں کو بھی نمایاں کرتا ہے۔
حالیہ قسط میں شامل ایک ڈائیلاگ نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے، جس میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منصور علی شاہ اور پارلیمانی سپریمیسی کا حوالہ دیا گیا۔ مذکورہ ڈائیلاگ میں کہا گیا ہے کہ ’جسٹس منصور علی شاہ ملک کے چیف جسٹس ہوتے اگر 26 ویں آئینی ترمیم کر کے ان کا راستہ نہ روکا جاتا‘۔
جسٹس منصور علی شاہ ملک کے چیف جسٹس ہوتے اگر 26 ویں آئینی ترمیم کرکے ان کا راستہ نہ روکا جاتا،شاہزیب خانزادہ کے ڈرامہ کیس نمبر 9 کا ڈائیلاگ pic.
— Aatif Khattak (@MalakAatifKhan) November 19, 2025
یہ کلپ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کیا جا رہا ہے، جہاں صارفین مختلف آرا اور تبصرے پیش کر رہے ہیں۔ وسیم عباسی نے ڈائیلاگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پتا لگ رہا ہے کسی صحافی نے ڈرامہ لکھا ہے۔
شاہزیب خانزادہ کے لکھے ڈرامے میں چھبیسویں ترمیم، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس منصور علی شاہ اور پارلیمانی سپریمیسی کا زکر۔۔
پتا لگ رہا ہے کسی صحافی نے ڈرامہ لکھا ہے۔
pic.twitter.com/kVYFA0YB4b
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) November 19, 2025
کئی صارفین نے نشاندہی کی کہ یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے وقت ڈرامے کا یہ ڈائیلاگ اس قسط سے نکال دیا گیا ہے۔ وسیم ملک کا کہنا تھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سین کا اتنا اہم اور براہِ راست مکالمہ ہر پل جیو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر موجود قسط نمبر 17 سے غائب ہے۔شاہ زیب خانزادہ صاحب کے لکھے ہوئے ڈرامے کیس نمبر 9 کا جو کلپ انہوں نے شیئر کیا اُس میں ایک اہم سین ہے کہ جہاں وکیل صاحبہ جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں:
“اگر فاضل وکیل کو ابھی بھی اعتراض ہے تو میں ان کی تسلی کے لیے چاہوں گی کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ سامنے رکھا… https://t.co/9Id9PuvUZv pic.twitter.com/02PFtVFL44
— Waseem Malik (@iwaseemmalik) November 20, 2025
ثاقب بشیر نے سوال کیا کہ کیا یہ واقعی اصل میں ڈائیلاگ ہے؟
کیا یہ واقعی اصل میں ڈائیلاگ ہے ؟ https://t.co/Wkqz5bEyNu
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) November 19, 2025
واضح رہے کہ ’کیس نمبر 9‘ کو جیو ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے، اس کی کہانی ریپ کی شکار لڑکی اور اس کی جانب سے انصاف کی جنگ لڑنے کے گرد گھومتی ہے۔ ریپ کی شکار لڑکی کا کردار صبا قمر نے ادا کیا ہے جب کہ ریپ کرنے والے کا کردار فیصل قریشی نے ادا کیا ہے، شاہزیب خانزدہ کی بیوی رشنا خان نے ڈرامے میں فیصل قریشی کی اہلیہ کا روپ دھارا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
26ویں آئینی ترمیم جسٹس عائشہ ملک جسٹس منصور علی شاہ جیو ڈرامہ ریپ کیسز شاہزیب خانزادہ کیس نمبر 9 ہراسانی واقعاتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 26ویں ا ئینی ترمیم جسٹس عائشہ ملک جسٹس منصور علی شاہ جیو ڈرامہ ریپ کیسز شاہزیب خانزادہ کیس نمبر 9 ہراسانی واقعات جسٹس منصور علی شاہ شاہزیب خانزادہ کیس نمبر 9 رہا ہے
پڑھیں:
ٹمبا باووما کے بمراہ سے متعلق وائرل ٹوئٹ کی حقیقت کیا ہے؟
گزشتہ دنوں جنوبی افریقا نے بھارت کو کولکتہ ٹیسٹ میں تاریخی شکست سے دوچار کیا۔
یہ ٹیسٹ میچ نہ صرف بھارت کی تاریخی شکست بلکہ غیر معیاری پچ اور بھارتی کھلاڑیوں کے جنوبی افریقی کپتان کے لیے کہے گئے تضحیک آمیز الفاط کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل رہا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں ٹمبا باووما پر ایل بی ڈبلیو مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی ریویو لینے یا نہ لینے سے متعلق مشورہ کررہے تھے۔
اس دوران جسپریت بمراہ نے باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1.4 کی خلاف ورزی اور لیول 1 کا جرم ہے۔
Most Shameful and Unlikeable Team of Cricket-India. Jasprit Bumrah and Rishabh Pant should be immediately banned and India should apologise to Temba Bavuma. Shame on Commentators as well for not pointing it out#INDvSA #SAvIND #INDvsSA pic.twitter.com/jgbwWn1eBH
— Fourth Umpire (@UmpireFourth) November 16, 2025اس حوالے سے ابھی تک جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے کوئی باقائدہ شکایت درج نہیں کروائی گئی اور نہ ہی آئی سی سی نے کوئی کارروائی کی ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر ٹمبا باووما کے نام سے بنے فین اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے جس میں بمراہ کو ٹیگ کرکے لکھا گیا ہے کہ ’آئندہ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنا‘۔
Game speaks, Not words ????????????
Next time be careful with the choice of words kiddo @Jaspritbumrah93 ???? pic.twitter.com/eU4YPcAQE4
یاد رہے کہ جسپریت بمراہ کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جاچکا ہے۔