پنجاب حکومت کا محنت کشوں کےلیے بڑا اقدام، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
پنجاب حکومت نے محنت کشوں کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں بڑا اضافہ کر دیا۔
محنت کشوں کے بچوں کی شادی کی گرانٹ میں 2 لاکھ کا اضافہ کردیا گیا، وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ میرج گرانٹ کو 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کر دیا گیا، ڈیتھ گرانٹ میں بھی 2 لاکھ کا اضافہ کر دیا گیا۔ ڈیتھ گرانٹ کو 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے محنت کشوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ سے ماہانہ 3 ہزار سبسڈی دی جا رہی ہے، نئی لیبر کالونیاں بنا رہے ہیں، محنت کشوں کے بچوں کے لیے تعلیمی ماحول ساز گار بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے محنت کش کو خوشحال بنانے کے تمام مواقع فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محنت کشوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ سے ماہانہ 3 ہزار سبسڈی دی جا رہی ہے، وزیراعلی پنجاب نئی لیبر کالونیاں بنانے کی منظوری دی ہے، محنت کشوں کے بچوں کے لیے تعلیمی ماحول ساز گار بنا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محنت کشوں کے ڈیتھ گرانٹ رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
نئے گیس کنکشن کے لیے درخواستیں 3 لاکھ سے تجاوز، ریکارڈ اضافہ
ویب ڈیسک : عام گیس سے 70 فیصد مہنگی ہونے کے باوجود درآمدی آر ایل جی گھریلو کنکشن میں عوام بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔ تین لاکھ سے زائد صارفین نے کنکشن کی درخواستیں دے دیں,حکومت کا سال میں 50 فیصد کنکشن ارجنٹ جمع کروانے والوں کو دینے کا فیصلہ 16 ہزار سے زائد کنکشن دیے جاچکے ہیں۔
درآمدی آر ایل این جی کنکشنز گھریلو صارفین کو فراہمی شروع ہوچکی، سوئی نادرن کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکیں۔ سوئی نادرن نے 16 ہزار صارفین کو کنکشنز فراہم کردیے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوچکیں۔ اس سال سوئی سدرن نے جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
اریجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ترجیح دی جارہی ہے۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے سالانہ پچاس فیصد ارجنٹ کنکشنز کی فراہمی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ ارجنٹ فیس فراہم کرنے والوں کو تین ماہ میں کنکشنز فراہم کیے جائینگے۔
ارجنٹ فیس جمع کرانے والے 10 مرلے سے زائد گھر کو کنکشن 48 ہزار میں پڑے گا۔ 10 مرلے والے گھر کیلئے کنکشن 46 ہزار 500 میں پڑے گا۔ دس مرلے سے بڑے گھر کے لیے 25 ہزار ارجنٹ فیس 20 ہزار سیکیورٹی فیس 3 ہزار سروس چارجز شامل ہیں۔
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
دس مرلے تک کے گھر کے لیے 20 ہزار سیکیورٹی 1500 سروس چارجز اور 25 ہزار ارجنٹ فیس ہے۔ 10 مرلے سے زائد والے گھر کے لیے نارمل کنکشن 23 ہزار 500 روپے میں پڑے گا۔ 10 مرلے کے گھر کیلئے نارمل کنکشن عام گیس کی نسبت 1500 ہزار روپے مہنگا ہے۔