زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہزاروں کیسز سپریم کورٹ سے آئینی عدالت منتقل
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔
ذرائع نے کہا کہ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات اور نظرثانی درخواستیں آئینی عدالت کو منتقل کیا گیا،
اس کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں بھی منتقل کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کو منتقل ہونے والے مقدمات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل آئینی عدالت کو
پڑھیں:
جسٹس گل حسن اورنگزیب کی سپریم کورٹ کا مستقل جج تعیناتی کا امکان
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)جسٹس گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس جلد بلایا جائے، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے پر بھی غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ایک ممبر کی نامزدگی کے بعد جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا جائے گا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 14 فروری 2025 کو ایکٹنگ جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔
جسٹس روزی خان کے جج وفاقی آئینی عدالت حلف لینے کے بعد جسٹس محمد کامران خان ملا خیل قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہیں۔