وفاقی آئینی عدالت: ججز ٹرانسفر کیس میں 6 رکنی لارجز بینچ تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
وفاقی آئینی عدالت میں 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئینی عدالت میں ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 5 ججز کی اپیل سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ہے۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں لارجر بینچ 24 نومبر کو اپیل کی سماعت کرے گا، جسٹس حسن رضوی، جسٹس باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بینچ میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ 5 رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے کو درست قرار دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز کردیا
—فائل فوٹوپاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔
وفاقی آئینی عدالت کے بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔
چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے گئےدوسری جانب سے چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے۔
بینچ ون میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہین جبکہ بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں۔
بینچ 3 جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل ہے۔