وفاقی آئینی عدالت: 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
وفاقی آئینی عدالت کے 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے آج حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے رجسٹرار کا تقرر کر دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر واجد حسین گیلانی اور سیکریٹری منظور احمد ججہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
وفاقی آئینی عدالت میں اس وقت تک کل 7 ججز حلف اٹھا چکے ہیں، جن میں چیف جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے ایوان صدر میں حلف اٹھایا تھا۔ صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا تھا۔
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقرری پر مشاورت، جسٹس مسرت ہلالی نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی
گزشتہ دنوں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا نے بھی وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹس ارشد حسین شاہ جسٹس روزی خان چیف جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹس ارشد حسین شاہ چیف جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے حلف اٹھا اور جسٹس
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔