وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-21
رائے ونڈ (آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی اور اختتامی دعا میں بھی شامل رہے۔ ملک کی سلامتی، عالم اسلام کے استحکام اور مضبوطی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ہر بندہ جب اپنے آپ کو درست کرے گا تو پورا معاشرہ بہتر ہو گا۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی عالمی تبلیغی جماعت کے بزرگوں سے خصوصی ملاقاتیں ہوئیں۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ تبلیغی جماعت معاشرے میں دین کے فروغ اور اصلاح نفس کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اہل اسلام پر مصائب اور جان لیوا آزمائشیں شکلیں بدل بدل کر آ رہی ہیں۔ موجود مشکلات سے نجات کا راستہ توحید و سنت پر عمل ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ تبلیغی جماعت اسلام کا ابدی اور لاثانی پیغام پوری دنیا میں پھیلا رہی ہے۔ تزکیہ نفوس کے لیے کی جانے والی محنت کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔معاشرے کا ہر فرد اگر اپنی ذمہ داری محسوس کرے تو ماحول تبدیل ہو سکتا ہے۔ تبلیغی جماعت کا کام دین کا بنیادی کام ہے۔ تبلیغی جماعت دراصل ایمان کی تحریک ہے۔ ہم سب کو مل کر مثبت اور تعمیری ماحول کو فروغ دینا ہو گا۔ ہماری تمام جدوجہد کا مرکز اور محور ملک کی سلامتی اور بقاء ہونا چاہیے۔ دورہ میں پروفیسر سجاد قمر، قاری محبوب الرحمن، سردار سید غلام، مولانا جمیل فاروقی بھی ہمراہ تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سردار محمد یوسف تبلیغی جماعت
پڑھیں:
سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کیلئے اہم اعلان
ویب ڈیسک : حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025