—فائل فوٹو

پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔

وفاقی آئینی عدالت کے بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے گئے

دوسری جانب سے چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے۔

بینچ ون میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہین جبکہ بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں۔

بینچ 3 جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت اور جسٹس

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے پہلا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے پہلا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین ٰخان نے  سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا۔ 

اس کے علاوہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا گیا جس کے مطابق محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار ہوں گے۔

لاپتہ سکھ خاتون یاتری نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کرلی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ملک کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے مقدمات کی سماعت کا آغاز کردیا
  • پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے اپنی پہلی باقاعدہ سماعت کا آغاز کردیا
  • وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ، 3 بنچ آئندہ ہفتے سماعت کرینگے
  • وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری
  • وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کازلسٹ جاری
  • وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے پہلا انتظامی حکم جاری کردیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے پہلا حکم جاری کردیا
  • چیف جسٹس امین الدین کا پہلا بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا
  • چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے رجسٹرار کا تقرر کر دیا