کراچی:

معروف میزبان اور اداکارہ آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گمشدہ چیزیں واپس منگوانے کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔

تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کے دوران آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ ایک بار گھر میں انکے پیسے اور چیزیں گم ہونے لگیں، مجھے کسی نے مشورہ دیا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب گھر میں جنات موجود ہوں، اُن سے بات کرو تو وہ چیزیں واپس چھوڑ جاتے ہیں۔

آمنہ ملک کے مطابق انہوں نے ایسا ہی کیا اور جنات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی ہیں برائے مہربانی میری چیزیں واپس کردیں جس کے بعد شام تک مجھے میرے گمشدہ پیسے واپس مل گئے، اب جب بھی میری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو میں اسی طرح جن سے بات کرتی ہوں اور میری چیز مجھے واپس مل جاتی ہے۔ 

جوائنٹ فیملی سسٹم کی مخالفت کرتے ہوئے آمنہ ملک نے کہا کہ ایک گھر میں دو ملکائیں نہیں رہ سکتیں، جب بھائی بہن بچوں کے والدین بن جائیں اور خاندان بڑھ جائے تو زیادہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے ساتھ رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔ نہ صرف بہو بیٹیاں آپس میں لڑتی ہیں بلکہ بھائی بہن بھی اختلافات شروع کر دیتے ہیں۔ اس لیے ایک حد تک فاصلے کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ محبت برقرار رہے۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ ان کے والد پاک فوج میں تھے، اس لیے ڈسپلن ان کی زندگی کا حصہ رہا لیکن وہ خود کو ہمیشہ ایک "ٹام بوائے” سمجھتی رہی ہیں۔ ان کے مطابق ٹام بوائے ہونا صرف اس بات کی علامت ہے کہ کوئی لڑکی بہادر ہو اور ناانصافی یا بدتمیزی برداشت نہ کرے۔ انہوں نے ایک واقعہ بھی سنایا جب ایک مسافر نے دورانِ پرواز ایئر ہوسٹس سے بدتمیزی کی تو انہوں نے آگے بڑھ کر مداخلت کی اور معاملہ حل کروایا۔

انہوں نے ایک اور دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک بار انکے گھر پر کھٹمل ہوگئے تھے جس سے وہ بہت پریشان تھیں، اُنہیں ایک ماسی نے مشورہ دیا کہ دو تین کھٹملوں کو پکڑ کر گوشت کی دکان پر لیجائیں اور وہاں انہیں چھوڑ دیں اور اُن سے کہیں کہ اب ہمارے گھر نہیں آْنا یہی تمہارا گھر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے ایسا کیا تو گوشت والا بھی پریشان ہوگیا اور سمجھا شاید میں کوئی جادو ٹونا کرنے آئی ہوں، لیکن میں اس کو سچ بھی نہیں بتا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسکے باوجود بھی کھٹمل ان کے گھر میں موجود رہے۔

انہوں نے بچپن کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میرے ٹیوشن ٹیچر بہت بے چارے اور معصوم تھے، میں اُن سے پڑھنے کے بجائے کہتی تھی کہ مجھے گانے سنائیں، وہ مجھے نور جہاں کے گانے سناتے تب میں اپنا ہوم ورک کرتی تھی۔ شو کے دوران انہوں نے نُورجہاں کا مشہور گانا "کہندے نے نیناں تیرے کول رہنا” بھی گنگنایا جس پر ناظرین نے خوب داد دی۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ا منہ ملک انہوں نے گھر میں کہا کہ

پڑھیں:

کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف

صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف(nawaz shrif) کا کہنا ہے کہ کسی پر تنقید کرکے،کسی کی برائی کرکے ووٹ نہیں مانگتا بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔

گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی یا حکومت کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا، حکومت ملنے پر کیوں اس علاقے کو نظر انداز کیا گیا؟

کیوں اس علاقے پر توجہ نہیں دی گئی؟ جب وزیراعظم تھا تو کئی بار گلگت آیا اور اسکردو گیا تھا، کئی برسوں بعد آپ سے گفتگو کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بننے سے بھی پہلے گلگت،اسکردو آیاتھا، گلگت، بلتستان، اسکردو سے مجھے دلی محبت ہے، جس گلگت کو میں جانتا تھا وہ گلگت کہاں ہے؟ میرا دل روتا ہے کہ آپ کا پیسہ آپ پر کیوں نہیں لگا یاگیا۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کسی ایک پارٹی نے یہاں منصوبے کی بنیاد نہیں رکھی، جومیرےزمانے میں ایئرپورٹ تھا، آج بھی وہی ہے، شہبازشریف سے کہوں گا اس ایئرپورٹ کو بڑا کریں، جیٹ طیارے لینڈ کرنے اور ٹیک آف کی گنجائش پیدا کریں گے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں لواری ٹنل 70سال سے مکمل نہیں ہورہی تھی، ہم نے اربوں روپےخرچ کرکے لواری ٹنل مکمل کی، یہاں منصوبہ شروع ہوتا ہے تو مکمل ہونے کا نام نہیں لیتا۔

گلگت بلتستان میں 10،10 اور12،12گھنٹےکی لوڈشیڈنگ منظور نہیں۔ ووٹ ملے نہ ملے، آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کرسکتے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو یہاں ہر دوسرے تیسرے ماہ آتارہوں گا، اپنی نگرانی میں منصوبے مکمل کراؤں گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر آپ کے حق میں فیصلہ کریں گے۔ تجارت بڑھنے پر گلگت بلتستان بہت خوشحال ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

نوازشریف نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا؟ کیوں مجھے ملک چھوڑ کر جانا پڑا؟ کیوں مجھے جیلوں میں ڈالا گیا۔ قصور آپ کا بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں نئے منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا: نواز شریف
  • الیکشن مہم‘ سلمان اکرم راجہ کو دیامر سے واپس بھیج دیا گیا
  • گمشدہ لڑکیاں اور معاشرتی بحران: ایک سنجیدہ عدالتی جائزہ
  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے