Islam Times:
2025-11-17@09:39:50 GMT

وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا

سابق چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان ارشاد حسین شاہ اور جسٹس روزی خان نے آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا۔ سابق چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان ارشاد حسین شاہ اور جسٹس روزی خان نے آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔ ججز کی تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی۔ اس سے پہلے جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بطور جج وفاقی آئینی عدالت حلف اٹھا چکے ہیں۔ چیف جسٹس امین الدین خان سمیت وفاقی آئینی عدالت کے 7 ججز حلف اٹھا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ جسٹس ارشد حسین شاہ 2019ء سے 2022ء تک سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج رہے اور خیبر پختونخواہ کی نگران کابینہ کا بھی حصہ تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت کے حلف اٹھا لیا

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

احتشام کیانی :وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے جسٹس کے کے آغا سے حلف لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

 حلف برداری کی تقریب میں آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس انعام امین منہاس، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف، بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

 خیال رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا سربراہ جسٹس امین الدین خان کو بنایا گیا ہے۔

 انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد انہوں نے جسٹس عامر فاروق، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس علی باقر نجفی سے بطور ججز وفاقی آئینی عدالت عہدوں کا حلف لیا تھا۔  
 
 

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے حلف اٹھالیا، ججز کی تعداد 7 ہوگئی
  • وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز جسٹس روزی اور ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت: 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے دو ججوں جسٹس روزی خان اور ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت کیلیے تین بینچ تشکیل دے دیے گئے، مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا
  • جسٹس کے کے آغا نے بھی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا
  • آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری، 3 ججز نے حلف اٹھا لیا