سارہ چوہدری کا یوٹیوب سے انکے ڈرامے ہٹانے پر نجی چینل کا شکریہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنی ذاتی خواہش کے مطابق اپنے حجاب اپنانے سے پہلے کے دو ڈرامے آن لائن نجی انٹرٹینمنٹ چینل سے ہٹانے پر چینل کا شکریہ ادا کیا ہے۔
حال ہی میں سارہ چوہدری نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے اور پھر کنارہ کشی اختیار کرنے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
سارہ چوہدری نے 2003 میں شوبز انڈسٹری جوائن کی تھی اور 2010 کے اوائل میں انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
سارہ چوہدری نے کہا کہ میں بہت شکر گزار ہوں کہ میری درخواست پر میرے حجاب سے پہلے کے دو ڈرامے ہٹائے گئے، یہ فیصلہ میرے لیے بہت اہم تھا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ وہ ڈرامے آن لائن موجود نہ رہیں۔
سارا چوہدری نے کہا کہ مجھے اپنے نئے مذہبی اور ذاتی سفر میں سکون ملا، مداحوں کے ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میری خوشی ہے کہ مداحوں نے اس فیصلے کو مثبت انداز میں لیا اور میری ذاتی خواہشات کا احترام کیا۔
سارہ نے کہا کہ مالی فوائد، گاڑیاں اور گھر جیسے خواب ان کے شو بزنس میں داخل ہونے کی وجہ تھے اور اللہ کے فضل سے وہ سب کچھ حاصل ہوا لیکن پھر انہوں نے اپنی زندگی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا اور شو بزنس کو خیرآباد کہا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سفر میں سب سے بڑی مدد اور رہنمائی اللہ کی طرف سے ملی۔ انہوں نے قرآن کو سمجھ کر پڑھنا شروع کیا، حجاب و نقاب اختیار کیا اور پانچ وقت کی نماز پڑھنے لگی۔ سارہ نے کہا کہ اس تبدیلی کے دوران مالی مشکلات اور جذباتی چیلنجز بھی آئے مگر اللہ کی رہنمائی اور دینی ماحول نے انہیں مضبوط بنایا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سارہ چوہدری چوہدری نے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔