2025-11-17@13:14:38 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«گولڈ میڈل جیت لیے»:
پنجاب پولیس کے کانسٹبل عمر فاروق نے مسٹر پنجاب پولیس انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 2025 میں 2 کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے 2 گولڈ میڈل جیت لیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آر پی او نے کہا کہ شیخوپورہ ریجن پولیس کا ایک اور اعزاز، ڈسٹرکٹ ننکانہ کے کنسٹیبل عمر فاروق نے مسٹر پنجاب پولیس انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 2025 میں دو کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے2 گولڈ میڈل جیت لیے۔ شیخوپورہ ریجن پولیس کا ایک اور اعزاز ڈسٹرکٹ ننکانہ کے کنسٹیبل عمر فاروق کی مسٹر پنجاب پولیس انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 2025 میں دو کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن، 2 گولڈ میڈل جیت لیے، آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل...
ویب ڈیسک :پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ! بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی بار پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ پاکستان نے یہ کامیابی فلپائن میں 20 سے 27 جولائی تک منعقد ہونے والے 35 ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں حاصل کی۔اس مقابلے میں دنیا بھر کے ذہین ترین طالب علموں نے شرکت کی۔ صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے طالب علم عبدالرافع پراچہ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرکے عالمی تعلیمی سطح پر قوم کا نام روشن کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیروز پر انعامات کی بارش کر دی۔ کھلاڑیوں کے لیے انعامی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے انہیں بھرپور مالی اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو خطیر رقم دی جائے گی۔ منظوری کے بعد یہ انعامی پالیسی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قومی ہیروز اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ حکومتِ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی اور قومی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی انعامی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ نئی...
لاہور (نیوز ڈیسک)ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ اسٹار جیولین تھروور ارشد ندیم نے وطن واپس پہنچنے پر لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، قوم کی دعاؤں سے کامیابی ملی۔ ارشد ندیم نے کہا کہ میرا اگلا ہدف ورلڈ ایتھلیٹک چیمپیئن شپ ہے اس کے لیے بھرپور تیاری کروں گا، میری کوشش ہوگی کہ ٹریننگ کے لیے عید کے بعد برطانیہ جاؤں، ورلڈ ایتھلیٹک چیمپیئن شپ میرا سب سے بڑا ہدف ہے، قوم کامیابی کے لیے دعا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جیولین تھرو کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ہم...
پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ہیں، قومی ہیرو نے گزشتہ روز ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیولین تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ جیولین تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے دور 86.40 میٹر کی تھرو کی تھی، ارشد ندیم نے 52 سال بعد ایشیئن ایتھلیٹکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 2 بھارتی ایتھلیٹس سمیت دیگر کو ہرایا۔ ارشد ندیم نے اولمپکس سمیت مختلف مقابلوں میں پاکستان کے لیے 4 گولڈ میڈلز جیت رکھے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 8 گولڈ میڈلز، ایک سلور اور برانز میڈلز جیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پہلی پنجاب ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد قطر میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کے آخری روز ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کے جی میں پاکستان کے فرقان انور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے، فرقان انور نے 315 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 143 اور کلین اینڈ جرک میں 172 کلوگرام وزن اٹھایا، عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ گوجرانوالہ کے مقصود امجد راٹھور صاحب کو ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن...
دوحہ میں ہونے والی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے آخری روز پاکستان نے مزید دو طلائی تمغے جیت لیے اور ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی گولڈ میڈلز کی تعداد 8 رہی۔ قطر میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے آخری روز ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کے جی میں فرقان انور نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ فرقان انور نے مجموعی طور پر 315 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 143 اور کلین اینڈ جرک میں 172 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اس سے قبل پاکستان کے عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 میں گولڈ میڈل جیتا۔ عمر رسول لون نے مجموعی طور پر 276 کلوگرام وزن...
پہلی ایشین ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئین شپ میں پاکستان نے مزید دو میڈلز جیت لیے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رشید خان نے 80 کلو گرام کٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ رشید خان نے مجموعی طورپر 150 کلوکرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے اسنیچ میں 80 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 90 کلوگرام کا وزن اٹھایا۔ پاکستان ہی کے عبد المالک نے 93 کلو گرام کی کٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔ انہوں نے اسنیچ 93 میں کلوگرام اور کلین اینڈ جرک کٹیگری میں 100 کلوگرام کا وزن اٹھا یا۔ عبد المالک نے مجموعی طورپر 193 کلو گرام وزن اٹھایا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد...
