ملک کے 20 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پاپولیشن کونسل نے ملک کے 20 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کی فہرست جاری کی ہے، جن میں سے 17 بلوچستان اور 2 خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ بے روزگاری اور بلا معاوضہ مزدوری کے لحاظ سے سب سے آگے ہیں۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق فہرست میں شامل کمزور اضلاع میں واشک، خضدار، کوہلو، ژوب اور خیبرپختونخوا کا کوہستان بھی شامل ہے۔ رپورٹ کہتی ہے کہ صحت کی سہولیات تک رسائی کے معاملے میں بلوچستان اور کے پی سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔ کراچی میں تعلیمی اداروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جبکہ بلوچستان اس حوالے سے بھی سب سے پیچھے ہے۔
کراچی کے عوامی پارکس کے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس ،وفاقی آئینی عدالت نےحکم امتناع جاری کر دیا
رپورٹ کے مطابق دیگر پسماندہ اضلاع میں ماشکیل، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، قلات، تھرپارکر، شیرانی، جھل مگسی، نصیر آباد، آواران، خاران، شمالی وزیرستان اور پنجگور شامل ہیں۔
رپورٹ بتاتی ہے کہ کمزور گھروں میں 65 فیصد مکانات کچے یا عارضی ڈھانچوں پر مبنی ہیں۔ جھل مگسی میں یہ شرح 97 فیصد تک پہنچتی ہے۔ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں سڑکوں، ٹرانسپورٹ اور ٹیلی کمیونی کیشن کی شدید کمی ہے، جس کے باعث ایمرجنسی رسپانس اور ترقیاتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں۔
مزید یہ کہ روزگار کے لحاظ سے 20 میں سے 15 بدترین اضلاع بلوچستان میں پائے گئے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بے روزگاری اور بلا معاوضہ گھریلو مزدوری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ بہت سے دور دراز علاقوں میں سب سے قریبی صحت مرکز تک رسائی کے لیے 30 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر درکار ہوتا ہے۔
انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت، شیخ حسینہ واجد کا ردعمل آ گیا
تعلیم کے حوالے سے بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں لڑکیوں کے لیے ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول تک فاصلہ ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ سندھ کا ضلع تھرپارکر آبادیاتی کمزوریوں کے لحاظ سے سب سے پیچھے ہے، جہاں زیادہ شرح پیدائش پہلے ہی محدود تعلیمی و صحت سہولیات پر مزید دباؤ ڈالتی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلوچستان اور سب سے زیادہ کے مطابق
پڑھیں:
تیسرا ون ڈے : پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، سری لنکا کی بیٹنگ جاری
ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کی دعوت پر سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہےکے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، یاد رہے کہ پاکستان کو پہلے ہی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
راولپنڈی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے جانے والے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسرے ون ڈے میں آرام کے بعد ٹیم میں شامل ہونے والے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ فیصلہ میدان کی صورتحال اور حالات کو دیکھ کر کیا، انہیں توقع ہے کہ دوسری اننگز میں شبنم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے لیے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں ہیں۔
بیمار چارتھ اسلنکا کی جگہ سری لنکن ٹیم کی قیادت کرنے والے کُسال مینڈس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے بھی 4 تبدیلیاں کی ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ کم از کم 290 رنز کا اسکور معقول ہوگا، لیکن مقابلہ کرنے کے لیے تقریباً 320 رنز کا ہدف درکار ہے۔
پاکستان الیون:
پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان، حسیب اللہ خان، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان) اور فیصل اکرم اور صائم ایوب کی جگہ حسیب اللہ خان کو شامل کیا گیا ہے۔
اسپنر ابرار احمد کی جگہ فیصل اکرم ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، نسیم شاہ کی جگہ شاہین شاہ آفریدی واپس آئے ہیں جبکہ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، جس کے باعث ٹیم کو ایک اضافی فاسٹ باؤلر میسر ہے۔
سری لنکن الیون:
سری لنکا کی ٹیم میں پاتھم نسانکا، کامیّل مشارہ، کُسال مینڈس (کپتان)، سدیرا سمارا وکرما، پَون رتنائیکے، جنتھ لیانگے، کامنڈو مینڈس، مہیش تھیکشانا، پرمود مدوشن، ایشان مالنگا اور جیفری وینڈرسی، پَون رتنائیکے ڈیبیو کر رہے ہیں، لنکن فاسٹ بولرز کو آرام دیا گیا ہے، حسن رسنگا ٹیم میں نہیں، تھیکشانا واپس آئے ہیں اور جیفری وینڈر سی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 6 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔