ہنزہ، چپورسن میں مسلسل زلزلوں اور دھماکوں کے حوالے رپورٹ جاری کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق چپورسن کے موسمی منظر نامے اور ٹیکٹونک عوامل کے علاوہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے پہاڑی علاقوں میں زلزلوں کے واقعات کو بڑھا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سیل نے ہنزہ کی وادی چپورسن میں مسلسل زلزلوں اور دھماکوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق چپورسن کے موسمی منظر نامے اور ٹیکٹونک عوامل کے علاوہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے پہاڑی علاقوں میں زلزلوں کے واقعات کو بڑھا دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے برف اور گلیشئر کے پگھلاؤ اور کو تیز کر دیا ہے، ٹھنڈ کے زلزلے جسے کرائوسیزمک کہتے ہیں اس وقت رونما ہوتے ہیں جب جب درجہ حرارت میں تیزی سے کمی واقع ہو، زمین کے اندر پانی یا چٹان کے ٹکرے جم جاتے ہیں اور شدید دباؤ پیدا کرتے ہیں جو کہ زلزلے اور بلند آواز پیدا کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی پاکستان خصوصاً گلگت بلتستان کو منفرد ٹیکٹونک ترتیب اور موسمیاتی عوامل کی وجہ سے خطرات کا سامنا ہے، یہ علاقے سب سے فعال براعظمی تصادم والے علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ فعال فالٹ سسٹم کی وجہ سے مستقل زلزلوں کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع ہنزہ کے علاقے چپورسن میں مسلسل زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں اور زیر زمین دھماکوں کی آوازیں بھی آتی ہیں۔ جس پر پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سیل کو زلزلے سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے اور سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔
محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی پترا کو شکست دی تھی جبکہ محمد حسنین اختر کو مسلسل دو میچز جیتنے کے بعد تیسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
حسنین کو تیسرے گروپ میچ میں ایران کے علی گراگوزلو نے تین۔ایک سے شکست دی۔
ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے پلیئر اسجد اقبال نے بھی دونوں میچ جیت لیے۔