اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔
محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی پترا کو شکست دی تھی جبکہ محمد حسنین اختر کو مسلسل دو میچز جیتنے کے بعد تیسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
حسنین کو تیسرے گروپ میچ میں ایران کے علی گراگوزلو نے تین۔ایک سے شکست دی۔
ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے پلیئر اسجد اقبال نے بھی دونوں میچ جیت لیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میچ میں
پڑھیں:
تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 212رنز کا ہدف دےدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 46ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
مڈل آرڈر بیٹر سدھیرا سمارا وکرما نے 48 رنز بنا کر پاکستانی باؤلرز کے سامنے مزاحمت کرتے دکھائی دیے، کپتان کوسال مینڈس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کامل مشارا 29 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 47 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوجوان اسپنر فیصل اکرم اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں، فہیم اشرف اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک شکار کیا۔
اس سے قبلراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان، حسیب اللہ خان، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان) اور فیصل اکرم اور صائم ایوب کی جگہ حسیب اللہ خان کو شامل کیا گیا ہے۔اسپنر ابرار احمد کی جگہ فیصل اکرم ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، نسیم شاہ کی جگہ شاہین شاہ آفریدی واپس آئے ہیں جبکہ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، جس کے باعث ٹیم کو ایک اضافی فاسٹ باؤلر میسر ہے۔
سری لنکا کی ٹیم میں پاتھم نسانکا، کامیّل مشارہ، کُسال مینڈس (کپتان)، سدیرا سمارا وکرما، پَون رتنائیکے، جنتھ لیانگے، کامنڈو مینڈس، مہیش تھیکشانا، پرمود مدوشن، ایشان مالنگا اور جیفری وینڈرسی، پَون رتنائیکے ڈیبیو کر رہے ہیں، لنکن فاسٹ بولرز کو آرام دیا گیا ہے، حسن رسنگا ٹیم میں نہیں، تھیکشانا واپس آئے ہیں اور جیفری وینڈر سی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 6 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔