ہاکی کے میدان سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے تین میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
https://www.facebook.com/asiahockey/posts/full-time-pakistan-80-bangladesha-dominant-performance-in-the-play-off-road-to-t/859051286778752/پاکستان کے سفیان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
https://www.facebook.com/asiahockey/videos/live-now-m02-pakistan-vs-bangladesh/1130434492591423/
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 2-8 سے شکست دی تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جسٹس منصور اور جسٹس اطہر کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے 2 ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نےگزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کےچیمبرز میں جاکر الوداعی ملاقاتیں کیں۔
ذرائع نے کہا کہ ساتھی ججز نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہرمن اللہ کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا اور ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق ساتھی ججز کے اصرار کے باوجود دونوں ججز اپنے فیصلے پر قائم رہے اور ساتھی ججز سے ملاقاتیں کرنے کے بعد استعفیٰ دیا پھر سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔
سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
واضح رہے کہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
مزید :