ڈھاکا: پاکستان نے بنگلادیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-8 سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
معروف ہاکی اسٹیڈیم مولانا بھاشانی میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں افراز اور ندیم احمد نے دو، 2 گول اسکور کیے، جبکہ عماد بٹ، غضنفر علی، وحید اشرف رانا اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔ بنگلادیش کی جانب سے حزیفہ حسین اور امیرالاسلام نے گول داغے۔
میچ کے آغاز میں میزبان ٹیم نے 3 پاکستانی حملے روکے اور اچھا آغاز کیا، تاہم جلد ہی پاکستان نے برتری حاصل کرلی۔ کپتان عماد بٹ نے چوتھے منٹ میں پنلٹی اسٹروک پر گول کرکے اسکور کھولا۔ اسی دوران بنگلادیش کے گول کیپر رومن سرکار سر پر چوٹ لگنے کے باعث اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جائے گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش ہاکی سیریز، قومی ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی
پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل حزیفہ نے ریورس ہٹ کے ذریعے اسکور برابر کیا، مگر 19ویں منٹ میں ندیم نے پاکستان کو دوبارہ برتری دلائی۔ 24ویں منٹ میں افراز نے پنلٹی کارنر پر گول کیا اور 6 منٹ بعد ایک اور خوبصورت فیلڈ گول کے ساتھ پاکستان کی برتری میں اضافہ کر دیا۔
دوسرے ہاف میں بھی پاکستان نے کھیل پر مکمل غلبہ برقرار رکھا اور عمدہ پاسنگ اور فِنِشنگ کی بدولت مزید 4 گول اسکور کیے۔ بنگلادیش کو دوسرے ہاف میں ملنے والے پنلٹی کارنرز میں سے صرف ایک پر کامیابی ملی، جو امیرال نے 58ویں منٹ میں اسکور کیا۔
مزید پڑھیں: سلطان آف جوہر ہاکی کپ: آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
بنگلادیش کے کپتان رضاول کریم بابو نے دفاعی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے باقی میچوں میں بہتر کارکردگی کا عزم ظاہر کیا۔
سیریز کا دوسرا میچ جمعہ (آج) اور آخری اتوار کو کھیلا جائے گا، جبکہ مجموعی برتری حاصل کرنے والی ٹیم 2026 ایف آئی ایچ مینرز ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ بنائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی ایچ مینرز ورلڈ کپ بنگلادیش پاکستان ڈھاکا ہاکی ہاکی اسٹیڈیم مولانا بھاشانی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلادیش پاکستان ڈھاکا ہاکی
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند