ورلڈ کپ کوالیفائر سیریز: پاکستان کی ہاکی میں شاندار کارکردگی، بنگلادیش کو بڑی شکست
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے ہی مقابلے نے پاکستان کو شاندار برتری کے ساتھ اگلے مرحلے کی امید دلادی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 3 میچوں پر مشتمل اس اہم سیریز کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے ابتدا ہی سے کھیل پر مکمل غلبہ قائم رکھا اور بنگلادیش کی دفاعی ترتیب کو بار بار توڑتے ہوئے 8 گول اسکور کر ڈالے۔
پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو گول اسکور کیے۔ انہوں نے کھیل کے آغاز سے ہی ٹیم کے جارحانہ موڈ کو واضح کر دیا۔ ان کے علاوہ کپتان عماد بٹ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور عملی ثبوت دیتے ہوئے ایک گول داغا۔
اسی طرح غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور نوجوان کھلاڑی حنان شاہد نے بھی ایک ایک گول کے ساتھ ٹیم کی برتری میں حصہ ڈالا۔
پاکستان کی مجموعی کارکردگی نہ صرف تکنیکی مہارت کا مظہر ثابت ہوئی بلکہ یہ بھی واضح کیا کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے مضبوط ترین امیدواروں میں شامل ہے۔
بنگلادیش کی ٹیم پورے میچ میں دباؤ کا شکار رہی اور صرف دو مرتبہ ہی پاکستانی گول کیپر کو شکست دینے میں کامیاب ہوسکی۔ حذیفہ اور امیرالسلام کی جانب سے کیے گئے یہ گول بینچ کو وقتی طور پر سہارا ضرور دیتے رہے، مگر کھیل کا رخ تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی سی بی نے بنگلادیش کی ٹرائی سیریزکی آفر مسترد کردیll
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دسمبر میں مجوزہ بنگلادیش میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو دعوت دی تھی کہ وہ تین ملکی سیریز میں حصہ لے، جس میں سری لنکن ٹیم کو بھی شامل کیا جانا تھا۔
تاہم پی سی بی حکام نے کھلاڑیوں کے مصروف شیڈول اور ورک لوڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس تجویز کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی، جن میں شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور دیگر سینئر کرکٹرز شامل ہیں، دسمبر کے دوران آسٹریلیا میں ہونے والی بِگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے پہلے ہی معاہدے کر چکے ہیں۔
پی سی بی کا مؤقف ہے کہ کھلاڑیوں کو آرام دینا اور ان کی فٹنس برقرار رکھنا مستقبل کی سیریز اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے لیے ضروری ہے، لہٰذا اس وقت کسی اضافی سیریز میں شرکت ممکن نہیں۔