بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔مہرین علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 66 اور بشریٰ اشرف نے 44 رنز اسکور کیے، اننگز میں پاکستان کی 6 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔
بھارتی بلائنڈ ویمن ٹیم نے ہدف 10 اعشاریہ 2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انیکا دیوی نے 34 گیندوں پر 64 جبکہ دیپیکا ٹی سی نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔
پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سےنور فاطمہ نے ایک وکٹ حاصل کی، میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ہاتھ بھی ملا
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلائنڈ ویمن
پڑھیں:
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں، قطر کے درالحکومت دوحہ میں ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بھارت نے9.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے 91 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان شاہینز کی ٹیم میں محمد نعیم، یاسر خان، محمد فیق، معاذ صداقت، غازی غوری، عرفان خان (کپتان)، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان رائزنگ اسٹار اشیا کپ قطر کرکٹ