Jasarat News:
2025-11-16@19:22:50 GMT

تاریک غارمیں دنیا کا سب سے بڑامکڑی کا جال دریافت

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز:  یورپ کے جنوبی حصے میں واقع ایک تاریک غار میں مکڑیوں کی حیرت انگیز کالونی دریافت کی گئی ہے، جسے دنیا کا سب سے بڑا مکڑی کا جال قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا جال ’’کیو آف سلفر‘‘ نامی غار میں دریافت ہوا ہے جو 106 مربع میٹر کے وسیع علاقے میں پھیلا ہوا ہے اور ہزاروں قیف نما جالوں پر مشتمل ہے۔

سائنسی جریدے سب ٹیرینین بایولوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، یہ جال دو مختلف اقسام کی گھریلو مکڑیوں نے مل کر بنایا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عام طور پر ان میں سے ایک قسم دوسری کو شکار بنا لیتی ہے، تاہم غار میں یہ دونوں پرامن بقائے باہمی کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غار میں روشنی کی مکمل کمی نے مکڑیوں کی نظر کو متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کو شکار یا دشمن نہیں سمجھتیں۔تحقیق میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ دونوں اقسام کی مکڑیاں غار میں موجود چھوٹی مکھیوں کو کھاتی ہیں جو سلفر پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی سفید تہہ پر پلتی ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق، یہ دریافت ثابت کرتی ہے کہ زمین کے اندرونی حصے اب بھی قدرت کے پوشیدہ کرشموں سے بھرپور ہیں، جنہیں انسان ابھی مکمل طور پر دریافت نہیں کر سکا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں کم اوورز کروائے جانے پر آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد 6 رنز سے فتح تو حاصل کرلی مگر اوور ریٹ کی خلاف ورزی ٹیم کے لیے مہنگی ثابت ہوئی۔

میچ ریفری علی نقوی جو آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں، نے تفصیلی جائزے کے بعد یہ قرار دیا کہ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوور مکمل نہیں کر سکی اور 4 اوورز کی کمی واضح طور پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق ہر کم اوور پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور 4 اوورز کی کمی کے باعث مجموعی طور پر 20 فیصد کٹوتی کا حکم نافذ کیا گیا۔

اس معاملے پر شاہین شاہ آفریدی نے فوراً اپنا موقف پیش کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق جب کپتان جرمانے کو تسلیم کر لے تو کارروائی فوری طور پر مکمل تصور کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبرپر
  • مالدیپ تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • دنیا میں 589ملین شوگر کے مریض موجود ہیں، ڈاکٹر ثانیہ بشیر
  • پاکستان میں نئے تیل و گیس ذخائر کی دریافت ناگزیر ہے، امید ہے جلد خوشخبری ضرور ملے گی: رانا ثناء اللہ
  • عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ججز کا ضمیر سویا ہوا تھا، وزیر دفاع
  • سندھ،ساون فیلڈ میں گیس کے بڑے ذخائرکی دریافت
  • عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا، وزیر دفاع
  • آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کردیا
  • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ذیابیطیس کے مریضوں میں اضافہ