Islam Times:
2025-11-16@20:48:22 GMT

معلوم نہیں کہ غزہ میں کب تک جنگبندی قائم رہے، نتین یاہو

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

معلوم نہیں کہ غزہ میں کب تک جنگبندی قائم رہے، نتین یاہو

اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی نیوز ویب کا کہنا تھا کہ بدامنی اور اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے امکان کے باعث دوسرے ممالک، غزہ میں اپنی افواج بھجوانے سے کترا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" نے کہا کہ ہتھیاروں سے پاک غزہ منصوبہ ترک نہیں کیا جا سکتا۔ ہم اس مسئلے کو کابینہ میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ غزہ میں کب تک جنگ بندی نافذ العمل رہے گی۔ اس سلسلے میں عبرانی ویب سائٹ واللا نے رپورٹ دی کہ ٹرمپ انتظامیہ، اسرائیل پر جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لئے دباو ڈال رہی ہے، جس سے صیہونی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ امر بھی صیہونی پریشانی کا سبب ہے کہ بدامنی اور اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کے امکان کے باعث دوسرے ممالک، غزہ میں اپنی افواج بھجوانے سے کترا رہے ہیں۔ مذکورہ نیوز ویب نے اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ اب تک کسی بھی ملک نے غزہ بھیجی جانے والی امن فورس کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی، جس سے اسرائیلی سیکورٹی اداروں میں اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے امریکی دباؤ پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ 

اسی دوران صیہونی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے رپورٹ دی کہ اسرائیل نے آخری لمحات تک امریکی انتظامیہ پر دباؤ ڈالا کہ وہ  آئندہ کل سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی امریکی قرارداد کے مسودے کو نرم کرے اور صیہونی رژیم کے مفادات کے مطابق تبدیل کرے۔ واضح رہے کہ اس مسودے میں غزہ کی پٹی میں ملٹی نیشنل فورسز اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا معاملہ زیر بحث ہے۔ امریکی قرارداد کے اس مسودے میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں استحکام کے لئے مصر اور اسرائیل کے تعاون سے بین الاقوامی فورس تعینات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ حماس کی حکومت کی تبدیلی اور اسرائیلی فوج کا انخلاء کیسے عمل میں آئے گا، جب کہ سرحدوں کی نگرانی کے لئے ایک فلسطینی پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔ استقامتی محاذ کو غیر مسلح کرنے کا منصونہ بھی اس مسودے میں شامل ہے۔ حالانکہ حماس اور دیگر فلسطینی گروہ بارہا یقین دلا چکے ہیں کہ جب تک صیہونی قبضہ باقی ہے وہ اسلحہ نہیں پھینکیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

امریکی جم ٹیچر کا باسکٹ بال میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

امریکا میں ایک فزیکل ایجوکیشن ٹیچر نے باسکٹ بال میں ایک گھنٹے کے اندر سب سے زیادہ تھری پوائنٹ شاٹس ڈال کر اپنا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا۔

ریان مارٹن سابق مسٹر مین باسکٹ بال کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے اسکول کے کورٹ میں اپنی کوشش کا آغاز کیا، ان کا ہدف 1372 کامیاب تھری پوائنٹس تھا، تاہم انہوں نے یہ حد ناصرف پوری کی بلکہ 145 شاٹس زیادہ لگا کر مجموعی طور پر 1516 تھری پوائنٹس اسکور کیے۔

مارٹن نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے ساتھی استاد نک ولسن اور طلبہ کے سر سجایا ہے جس کی حوصلہ افزائی نے انہیں مشکل لمحات میں بھی ہمت دی۔

مارٹن نے بتایا کہ تقریباً 28ویں منٹ پر میرے سائیڈ میں شدید کھنچاؤ پڑا، اسی وقت نک نے ہجوم کو جوش دلایا، ایسا لگا جیسے خدا کی طرف سے مدد آگئی ہو، وہ شور بالکل صحیح وقت پر ہوا اور میں نے درد کے باوجود کوشش جاری رکھی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مارٹن نے کوئی ورلڈ ریکارڈ بنایا ہو، اس سے قبل وہ NBA تھری پوائنٹ لائن سے ایک گھنٹے میں 1134 تھری پوائنٹس بنا کر ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ 2494 فری تھروز کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ایک بار پھر مخالفت کردی
  • سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو سونپ دی،ہر تھانے کے 4 ممبران ہوں گے
  • غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری کا حکم،ٹاسک فورس قائم
  • امریکی جم ٹیچر کا باسکٹ بال میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
  • راولپنڈی؛ غیرقانونی افغان باشندوں کی گرفتاری کے لیے ٹاسک فورس قائم
  • راولپنڈی؛ غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشدوں کی گرفتاری کا حکم، ٹاسک فورس قائم
  • افغانیوں کی گرفتاریوں کے لئے  خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی
  • غزہ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی توثیق، سلامتی کونسل میں پیر کو ووٹنگ ہوگی
  • سلامتی کونسل غزہ امن منصوبے کی توثیق کیلئے امریکی قرارداد منظور کرے: پاکستان