راولپنڈی؛ غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشدوں کی گرفتاری کا حکم، ٹاسک فورس قائم
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
راولپنڈی:
پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنےکے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر مذکورہ ٹاسک فورس روانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرے گی اور ہدایت کی گئی ہے کہ ٹاسک فورس میں شامل پولیس ملازمین کو اضافی ڈیوٹی پر نہ بھیجا جائے۔
ٹاسک فورس میں شامل افسران کو روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلی حکام کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹاسک فورس تھانہ پیرودھائی، رتہ امرال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ، تھانہ صدر واہ، مندرہ، جاتلی، روات، صدر بیرونی، دھمیال، چونترہ، چکری اور نصیرآباد میں قائم کی گئی ہے۔
تھانوں کی سطح پر قائم ٹاسک فورس کی سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو سونپ دی گئی ہے، ہر تھانے کی ٹاسک فورس میں 4 ممبران ہوں گے، ٹاسک فورس کو تھانہ کے ڈی ایف سی، فیلڈ اسٹاف سیکیورٹی برانچ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔
مذکورہ ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مقیم افغان ٹاسک فورس گئی ہے
پڑھیں:
اسلام آباد دھماکے میں ملوث 7 مشتبہ سہولت کار گرفتار
راولپنڈی کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جمعرات کے روز 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے 11 نومبر کو اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں سہولت کاری کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مشتبہ سہولت کاروں کو راولپنڈی کی فوجی کالونی (پیرودھائی کے علاقے) اور ڈھوک کشمیریان سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں بھی ایک کارروائی کی گئی۔
یاد رہے کہ 11 نومبر کو اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز تفتیش کاروں نے ایک آن لائن بائیک رائیڈر کو حراست میں لیا تھا جس نے خودکش حملہ آور کو جائے وقوع تک پہنچایا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور گولڑہ موڑ سے جی الیون کچہری تک موٹرسائیکل پر پہنچا تھا، موٹرسائیکل والا آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر نکلا جس نے 200 روپے میں حملہ آور کو گولڑہ سے کچہری تک پہنچایا، جسے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کر کے ٹریس کیا گیا۔
جب اس کی لوکیشن کا پتا چلا تو پولیس نے اسے گرفتار کر کے ایک مقام پر منتقل کردیا جہاں اسے حفاظتی حراست میں رکھا گیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد میں بین الاقوامی تقریبات منعقد ہو رہی تھیں، جن میں انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس اور مارگلہ ڈائیلاگ شامل تھے، جب کہ راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ میچ بھی کھیلا جا رہا تھا۔