2025-11-15@11:58:43 GMT
تلاش کی گنتی: 28

«اسلامی یکجہتی گیمز»:

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل ملنے کی توقع ہے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پیر کو ایکشن میں ہوں گے، ان کے ہمراہ دوسرے قومی ایتھلیٹ یاسر سلطان بھی جیولین تھرو ایونٹ میں قسمت آزمائی کریں گے۔ قوی امکان ہے کہ اولمپیئن ارشد ندیم پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں گے جبکہ یاسر سلطان سے بھی اچھی توقعات وابستہ ہیں۔ دونوں قومی ایتھلیٹس اپنے کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ پاکستان سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور ایونٹ میں شرکت کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں...
    اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے باکسر قدرت اللہ اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں 55 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔کوارٹر فائنل میں قدرت اللہ نے فلسطینی باکسر یوسف عبد العزیز کو شکست دی۔پاکستانی باکسر کے مکمل حاوی ہونے کے بعد ریفری نے دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ روک کر قدرت اللہ کو فاتح قرار دیا۔اس سے قبل عروشہ سعید نے ریاض میں منعقدہ چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کراش (Kurash) میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔
    دارالخیر کے ایک وفد نے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین میں تقسیم کے لیے ضروری امدادی سامان مقامی مسجد کمیٹی کے حوالے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دارالخیر میر واعظ منزل سرینگر نے تنظیم کے سرپرست میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے شہر کے علاقے فتح کدل میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں کئی رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تنظیم نے میر واعظ عمر فاروق جو کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما بھی ہیں کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ میر واعظ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس جاری کیا ہوا ہے، اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا جائے، ٹرمپ کی خوشامد کی بجائے امت کے جذبات کی باوقار انداز میں ترجمانی ہونی چاہیے۔ غزہ پر صہیونی جارحیت کے دوسال مکمل ہونے پر اپنے ویڈیو پیغام میں اور ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے بدترین مظالم کے باوجود صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرنے پر اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ثابت کردیا کہ وہ عظیم قوم...
    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پوری قوم 7 اکتوبر کو گیارہ بجے دن گھروں سے باہر نکل کر غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان لاہور اور اہلیان کراچی کا شکریہ ادا  کرتا ہوں، جنہوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے جماعت اسلامی کیساتھ مل کر آواز بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ سات اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف حماس کی مزاحمت کے 2 سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی پاکستان نے ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘ منانے کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 7 اکتوبر کو فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر قومی اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے...
    سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر یوم اللہ ہے، اسرائیل کیخلاف غم و غصے کو ایک عالمی تحریک میں بدلنا چاہیے، اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں ملین مارچ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لاہور میں یکجہتی فلسطین مارچ، دن 2 بجے ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک ہوگا، تحریک بیداری امت مصطفی 7 اکتوبر کو "عالمی یوم طوفان الاقصی" کے عنوان سے منعقد کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی 7 اکتوبر کو "عالمی یوم طوفان الاقصی" کے عنوان سے منعقد کر رہی ہے، جس کے تحت لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، بلتستان، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لاڑکانہ و دیگر چھوٹے بڑے شہروں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں بلکہ اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہر چیلنج کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور انٹیلیجنس ادارے جس جذبے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کرتے ہیں، وہ دنیا بھر میں قابلِ تحسین ہے۔ ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ...
    پاک فوج سے یکجہتی کیلئے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ، ملک بھر میں وکلا برداری ریلیاں نکالے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے پاک فوج سے یکجہتی کیلئے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا شہداکےاہلخانہ اورزخمیوں سےمکمل یکجہتی کرتےہیں، بارایسوسی ایشنزقراردادیں منظور کرے گی۔ پاکستان بارکونسل کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں وکلا برداری ریلیاں نکالے گی، بھارتی حملےکی مذمت کرتےہیں،اقوام متحدہ نوٹس لے۔دوسری جانب بھارتی غرور خاک میں ملانے پر پاکستانی عوام کا مسلح افواج کو خراج تحسین۔ ملک بھر میں اطہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں، شرکا کا کہنا ہے بھارت نے پھر جارحیت کی تو کرارا جواب ملے گا۔ ملتان میں محکمہ صحت و بہودآبادی...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہڑتال پوری قوم کی جانب سے ہے اور قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمّت کرے گی، آج کی ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کی شیطانی تثلیث کے خلاف ہے، پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کر سکتی۔ جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال دیکھی جارہی ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز بند ہیں۔ نجی چینل کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال دیکھی جارہی ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع ہو گئی ہے اور آج ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال اہل غزہ سے یکجتی کا اظہار ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہڑتال پوری قوم کی جانب سے ہے، اور قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمّت کرے گی۔ انہوں نے...
    مختلف تنظیموں نے کل (ہفتہ) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے اسکول کھلیں گے یا نہیں اہم خبر آ گئی۔ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ڈیڑھ سال سے جاری وحشیانہ بربریت کے خلاف اور مظلوم فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل (ہفتہ) جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی، سماجی کاروباری، صنعتکاروں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔اب اس ہڑتال میں ایک اور توانا آواز شامل ہوگئی ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے بھی کل (ہفتہ) کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے بھی کل (ہفتہ)...
    کراچی (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہوگا۔ منعم ظفر کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو جنگی سازوسامان فراہم کر رہا ہے اور ڈیڑھ سال کے دوران غزہ کے 90 فیصد علاقے تباہ کیے جا چکے ہیں۔ اسپتال، شیلٹر ہومز اور معصوم شہری تک محفوظ نہیں رہے، جبکہ اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ہولوکاسٹ جاری ہے، مگر...
    حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے یکجہتی غزہ مارچ کیا گیا جس میں حافظ نعیم نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان بھی کیا۔ یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کچھ لوگ یہاں سے اسرائیل جا کر وعدیکر کے آئے، بتایا جائے انہیں کس نے پاکستان سے اسرائیل بھیجا تھا، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلبا سے سبق سیکھ لیں۔ حافظ نعیم نے پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنیکا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، دہشت گردوں اور ملک دشمن آلہ کاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی ضرور کی جائے لیکن بلوچستان کے عوام پر آئین کی ریاستی خلاف ورزیوں، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کا مسلط عذاب، جعلی مینڈیٹ کے تحت کرپٹ، نااہل ٹولوں کا ریاستی طاقت سے تسلط ختم کرتے ہوئے بلوچستان کے محبِ وطن عوام اور نوجوانوں کو اعتماد دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ملک گیر ہڑتال کی کال پر جماعتِ اسلامی، تاجر تنظیموں اور سِول سوسائٹی میں مذاکرات کامیاب رہے اور اتفاق کیا گیا کہ پورے...
    سٹی42: جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے پاکستان بھر میں اور دنیا بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کروانے کا نعرہ لگا دیا۔ جماعت کے امیر حافظ نعیم نے یہ نعرہ اس وقت لگایا ہے جب جماعت اسلامی کے ویٹرن کارکن اور سینئیر موسٹ لیڈر پروفیسر خورشید احمد کا انتقال ہوا ہے اور جماعت کے تمام پرانے کارکن سوگ کی حالت میں ہیں۔ پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے نائب امیر اور جماوعت کے بانی مرحوم مولانا مودودی کے معتمد تھے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ  نعیم کے نام سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس ہڑتال کو گلوبل سٹرائیک بنا دیا جائے"اتوار کے روز کراچی میں جماعت اسلامی کےکارکنوں نے "غزہ مارچ"...
    جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔کراچی میں فلسطین مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا،...
    یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل...
    جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، کوئٹہ، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج 11 اپریل بروز جمعہ کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔ جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر...
    جماعت اسلامی نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے 11 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ کریں گے جبکہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کی صورتحال پر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں اور آج سے پورے ملک میں غزہ کی صورتحال پر عوامی مہم شروع کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 11 اپریل کو پاکستان سے فلسطین مارچ کریں گے، لاہور میں 11 اپریل کو امریکی سفارت خانہ کی طرف مارچ کرکے جائیں گے جبکہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی پشت پناہی سے غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت کے خلاف آج ملک گیر احتجاج ہو گا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں امریکی قونصل خانوں کی جانب مارچ بھی کیا جائے گا۔ نواز شریف، بلاول بھٹو اور عمران خان امریکہ کی مذمت کریں۔ انتظامی مشینری پرامن مارچ کا راستہ نہ روکے، یہ عوام کا جمہوری آئینی حق ہے، تمام حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان بھی اہل فلسطین کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج کا حصہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیقت ،تسلیم کیے بغیر دنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم...
    کراچی: جماعت اسلامی کے تحت 5فروری یکجہتی کشمیر ریلی جیل چورنگی سے مزار ِ قائد تک مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نکالی جارہی ہے۔ ریلی میں ہزاروں کارکنان نے پاکستانی اور کشمیری پرچم تھامے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے نعرے بازی کررہے ہیں جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھیں ہیں، جن پر نعرے درج ذیل ہیں کہ کشمیر سے بھارتی تسلط ختم کرو، کشمیر کا واحد حل جہاد ہے، عالمی اداروں کی کشمیر پر خاموشی شرمنا ک ہےجیسے جملے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی جنید نکاتی نے خطاب کرتے ہوئیے کہاکہ آج پوری دنیا کے مسلمان اہل کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ  5 فروری کو ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا، جہاں نہ صرف کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کریں گے بلکہ ملک میں جاری مہنگی بجلی اور معاشی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے عوام آزادی کشمیر کی صبح تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جدوجہد میں ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر کا معاملہ صرف جہاد کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔ “کشمیر پاکستان کی شہ رگ، آزادی کے بغیر تحریکِ پاکستان نامکمل” امیر...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی میرپورخاص نے کشمیریوں کی نصف صدی سے زائد جاری تحریک آزادی اور تحریک حق خودرادیت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 5 فروری بروز بدھ دن گیارہ بجے مارکیٹ چوک پر عظیم الشان یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا ہے۔یکجہتی کشمیر ریلی سے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ،امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم و دیگر مقامی رہنما خطاب کریں گے۔امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نے اہل میرپورخاص کو یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں سے ہمارا رشتہ لا الہ اللہ کی بنیاد پر ہے۔ کشمیری مسلمان گذشتہ کئی دھائیوں سے بھارت کے پنجہ استبداد اور بدترین ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔ 5 فروری...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پانچ فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڑ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج  نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز تین فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس ہو گی۔ انہوں نے آٹھ فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہےکہ 450 دن گزر گئے ہیں،اسرائیل معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری کررہا ہے، 57 اسلامی ممالک اور 70 لاکھ افواج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے امریکی غلامی ترک نہ کی تو اہل غزہ و لبنان کے بعد کوئی اور اسلامی ملک بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ منعم ظفر خان نے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کے ممالک کے پاس بہترین جنگی ساز وسامان اور وسائل موجود ہیں،عوام امریکا و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے ان کا معاشی بائیکاٹ کریں اور پیغام دیں کہ اب مزید بمباری جاری نہیں رکھی جاسکتی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ...
۱