تنقید کا جواب نہیں دوں گا، میری پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے: بابر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی حالیہ سنچری اور ٹیم کی شاندار کامیابی کے باوجود ناقدین کو کسی سخت ردِعمل کے بجائے پرسکون انداز میں واضح کیا ہے کہ ان کی ساری توجہ صرف اور صرف کرکٹ اور گراؤنڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔
راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی 8 وکٹوں سے فتح کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے کہا کہ وہ تنقید کا جواب میدان میں کارکردگی سے دینا پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنچری اسکور کرنے کے بعد میرا اعتماد بحال ہوا ہے اور میں جانتا تھا کہ اپنی فُرم اور مہارت کے بل پر دوبارہ بڑی اننگز کھیل سکتا ہوں۔
بابر اعظم نے مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برے وقت میں فینز نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا، جس سے انہیں حوصلہ اور توانائی ملی، وہ پہلے سے طے شدہ ٹارگٹ کے تحت بیٹنگ کرنے میدان میں اترے تھے، اور خوشی ہے کہ وہ اس مقصد میں کامیاب رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال کارکردگی کے لحاظ سے مشکل ضرور رہے، مگر انہوں نے اس عرصے میں اپنی فِٹنس، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور محنت کی اور مشکل وقت میں خود اعتمادی کو کبھی ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے بابر اعظم نے پاکستان کے عظیم اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ سعید انور نے اپنے کیریئر میں 244 اننگز میں 20 ون ڈے سنچریاں بنائی تھیں، جبکہ بابر اعظم نے یہ سنگِ میل صرف 136 اننگز میں عبور کرلیا، جس کے ساتھ وہ کم سے کم اننگز میں 20 سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے تیز ترین بیٹر بن گئے ہیں۔
بابر اعظم کی واپسی نے نہ صرف ٹیم کو نئی تقویت دی ہے بلکہ ان کی فارم بحال ہونے سے آئندہ میچوں میں بھی مضبوط کارکردگی کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیون پیٹرسن یا شاہد آفریدی، بابر کے سنچری بنانے میں کس کا کردار اہم؟
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔
سنچری اسکور کرنے پر بابر اعظم کو ٹیم کے ساتھیوں، سابق کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔
سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے بھی بابر اعظم کی سنچری پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ’اس نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا، اور آپ ہر اسٹروک کے ساتھ اس کا اعتماد دیکھ سکتے ہیں، گیند اس کے بلے پر بہت خوبصورتی سے آرہی تھی۔ ایک حقیقی چیمپئن کی اننگز‘۔
Congratulations to Babar Azam on a phenomenal 100 with great timing, control and elegance. He kept the promise he made to me, and you could see the confidence with every stroke, the ball was coming so beautifully onto his bat. A true champion’s innings. ????
Huge applause for…
کیون پیٹرسن نے اپنے یوٹیوب شو کی ریکارڈنگ کے دوران نیٹ پریکٹس سیشن میں بابر اعظم کی لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی۔
پیٹرسن نے مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھا’ میرے ساتھ کے گئے نیٹ سیشن نے بابر کو سنچری بنانے میں مدد فراہم کی‘۔
My net session with @babarazam258 definitely helped him get his flow back and scoring 100s again! ???? pic.twitter.com/FL8Mibwol3
— Kevin Pietersen???? (@KP24) November 15, 2025یاد رہے کہ بابر اعظم نے آخری انٹرنیشنل سنچری اگست 2023 میں بنائی تھی۔
گزشتہ روز سنچری بناکر انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 20 سنچریز بنانے کا سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔