بابراعظم نے لیجنڈ اوپنرسعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی 20ویں سنچری اسکور کی اور سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔
بابراعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں 2 سال اور 2 ماہ سے زائد دورانیے یعنی 807 دن بعد سنچری اسکور کی ہے۔
31 سالہ بابر اعظم نے 10 سال کے دوران 138 میچز کی 135 اننگز کھیلیں اور 20 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
دوسری طرف سعید انور نے 14 سالہ ون ڈے کیرئیر کے دوران 247 میچز کی 244 اننگز کھیلیں اور 20 سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں بنائیں۔
بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں 5 بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں جبکہ سعید انور15 دفعہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی شہری نے 30 سیکنڈ میں 65 کھیرے توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے معروف ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا۔
انہوں نے اسپین کے ایک مشہور ٹی وی شو میں شرکت کرتے ہوئے صرف 30 سیکنڈ کے اندر 65 کھیرے بیچ سے توڑ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ صرف 50 کھیرے توڑنے والے شخص کے پاس تھا، مگر رش نے اپنے برق رفتاری سے بھرپور مظاہرے سے اسے مات دے دی۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ رش کوئی عام شخص نہیں ہیں بلکہ وہ پہلے ہی 300 سے زائد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں، جن میں رفتار، توازن اور مہارت کے حیران کن کارنامے شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر ریکارڈ کے پیچھے ایک مقصد رکھتے ہیں اور وہ مقصد ہے اسٹیم ایجوکیشن (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی) کو فروغ دینا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں بچے یہ سمجھیں کہ علم صرف کتابوں تک محدود نہیں بلکہ اسے تفریح اور دلچسپی کے ساتھ بھی سیکھا جا سکتا ہے۔ رش نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان یہ دیکھیں کہ اسٹیم تعلیم محض نظری نہیں بلکہ عملی طور پر بھی دلچسپ ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب رش کے یہ منفرد کارنامے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں، ج ہاں صارفین نے ان کی رفتار، توازن اور فوکس کی داد دیتے ہوئے انہیں ’’ریکارڈ مین‘‘ قرار دیا ہے۔