City 42:
2025-11-09@20:00:47 GMT

سینیٹ کا اجلاس کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT

سٹی 42 : سینیٹ کا اجلاس (کل) پیر کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، جس کے دوران پاک بحریہ کی خدمات کو خراجِ تحسین اور جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ 

اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیمی بل کی رپورٹ پیش کی جائے گی. سینیٹر فاروق ایچ نائیک ستائیسویں آئینی ترمیمی بل پر کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے.

  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ستائیسویں آئینی ترمیمی بل کو فوری غور کے لیے پیش کریں گے. 

بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

سینیٹر انوشہ رحمان پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کریں گی. اسلام آباد میٹرو بس سروس کے قیام کا بل سینیٹر سرمد علی پیش کریں گے. سینیٹر کامران مرتضیٰ پاکستان سائیکولوجیکل کونسل کے قیام سے متعلق بل متعارف کرائیں گے. پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ میں ترمیمی بل سینیٹر محمد عبدالقادر پیش کریں گے. اسکے علاوہ اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور کے استعمال پر پابندی سے متعلق بل سینیٹر شیری رحمان پیش کریں گی۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایکٹ میں ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ 

ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا

ورچوئل ایسٹس کے ضابطہ کار سے متعلق بل سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان پیش کریں گے۔ ای سگریٹ (ENDS) کے ضابطہ جاتی بل پر سینیٹر سرمد علی کی جانب سے پیش رفت ہوگی ۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ جامعات میں مستحق طلبہ کے لیے خصوصی نشستوں کے بل پر غور کریں گے۔ اسکے علاوہ فاطمہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے قیام سے متعلق بل ایوان میں زیرِ غور آئے گا۔ گرفتار یا زیرِ حراست افراد کے حقوق کے تحفظ سے متعلق بل پر بھی کارروائی متوقع ہے۔ 

آئین میں27ویں ترمیم کیا ہے؛مکمل تفصیل سامنےآگئی

غیر قانونی نقل مکانی کی روک تھام سے متعلق بل پر سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پیش رفت ہوگی۔ سینیٹر سعدیہ عباسی بچوں پر جسمانی سزا کے خلاف بل واپس لیں گی۔ سینیٹر شہادت اعوان جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق بل واپس لیں گے۔ سینیٹر محسن عزیز ملک میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے انخلا اور سرمایہ کاری پر اثرات پر بحث کی تجویز دیں گے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ بندرگاہوں پر کارگو کی ترسیل میں رکاوٹوں کے مسئلے پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بحث کی تحریک پیش کریں گی۔ اس کے علاوہ سینیٹر طلحہ محمود سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکجز پر قرارداد پیش کریں گے۔

موٹر سائیکل سوار کا 21 لاکھ روپے کا چالان، ایک قومے(،) نے کیا سے کیا کردیا

سینیٹ میں پاک بحریہ کی خدمات کو خراجِ تحسین اور جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ 

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پیش کریں گے بل سینیٹر پیش کی

پڑھیں:

اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر پروپیگنڈا، ڈی جی  پاسپورٹ نے  سینیٹ میں وضاحت پیش کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈی جی پاسپورٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر وضاحت دی ہے۔

نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر سینیٹ داخلہ کمیٹی میں بحث ہوئی۔اجلاس کے دوران ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل کیا گیا اور سیکیورٹی فیچر مضبوط بنائے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے۔سینیٹرز کے پاسپورٹ مسائل حل کرنے پر کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی نیوز چینل کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے یہ شق ہٹا دی ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے لیے کارآمد نہیں‘‘۔ تاہم اس حوالے سے حکومت کی جانب سے وضاحت بھی سامنے آگئی تھی۔بھارتی نیوز چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان غزہ میں 20 ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے تاہم حکام نے اس کی بھی تردید کر دی تھی۔

اسپیس ایکس اور اسٹار کلاؤڈ کا بڑا کارنامہ، دنیا کا پہلا خلا میں چلنے والا سولر ڈیٹا سینٹر لانچ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دباؤ، دھمکیوں اور زبردستی ترامیم منظور کرانا پارلیمانی وقار کی توہین ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
  • 27ویں آئینی ترمیم، سینیٹر دنیش کمار کا اقلیتوں کے عہدوں سے متعلق حیران کن مطالبہ
  • پی ٹی آئی جتنا پارلیمنٹ سے دور جائیگی اتنا سیاست سے دور جائیگی،طلال چودھری
  • پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا یکم دسمبر سے آغاز ہوگا، کرن رجیجو
  • وزیر اعظم کے استثنیٰ سے متعلق ترمیمی شق بھی سینیٹ میں پیش
  • 27ویں آئینی ترمیم: ہر جماعت کو رائے دینے کا حق ہے، تمام تجاویز کو دیکھا جائے گا، فاروق ایچ نائیک
  • اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر پروپیگنڈا، ڈی جی  پاسپورٹ نے  سینیٹ میں وضاحت پیش کردی
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس؛ حکومت کا نیب ترمیمی بل 2023ء واپس لینے کا فیصلہ
  • سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس؛ ایجنڈا  میں27 ویں ترمیم نہیں  نکلی