بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار نے 27ویں آئینی ترمیم کے ساتھ ہی اقلیتوں کو اہم عہدہ دینے سے متعلق حیران کن مطالبہ کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے دنیش کمار نے کہا کہ 27ویں ترمیم آرہی ہے اور اس کا شور بھی بہت ہے، اس طرح کی ترمیم لائیں کہ غیر مسلم بھی صدر پاکستان اور وزیراعظم بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی ترامیم بھی ہونی چاہیے کہ سینیٹر وزیراعظم بن سکے اور بجٹ بھی سینیٹ سے ہی منظور ہو۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر ہونے کے باوجود مجھے غیر مسلم کہا جاتا ہے جبکہ میں بھی داتا دربار اور سہیون شریف درگاہ پر حاضری لگانے جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو جو مسائل پیش ہیں انہیں حل کیا جائے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں آئینی ترمیم منظوری کیلیے پیش کی جائے گی

سینیٹ کے صبح ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیاگیا، جس کے مطابق ایوان میں 27ویں آئینی ترمیم بھی منظوری کیلیے پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمان کی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار متفقہ منظوری کے بعد اب اسے منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سیکریٹریٹ نے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا جس کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم پر پارلیمانی کمیٹی رپورٹ پیش کریگی اور پھر 27ویں آئینی ترمیم کو سینیٹ سے منظور کروایا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں آئینی ترمیم منظوری کیلیے پیش کی جائے گی
  • سینیٹ کا اجلاس کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا
  • “27ویں 27ویںآئینی ترمیم ، اقلیتوں کیلئے اہم آئینی عہدوں کا راستہ کھولا جائے،سینیٹر دنیش کمار
  • “ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا” نور الحق قادری
  • پی ٹی آئی 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرتی ہے، سینیٹر علی ظفر
  • 27ویں آئینی ترمیم، آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اہم نکات سامنے آگئے
  • وزیر قانون نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا
  • 27ویں ترمیم : مشترکہ کمیٹی کا اجلاس، جے یو آئی کا واک آؤٹ
  • 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج، شورشرابا