data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251104-06-2

 

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والے 5جرمن کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ یہ حادثہ 2مختلف مقامات پر پیش آیا تھا۔ ہلاک ہونے والے افراد میں ایک خاتون کوہ پیما بھی شامل ہیں، جس کے والد بھی اسی حادثے میں ہلاک ہوئے۔ اٹلی کے ریسکیو حکام نے بتایا کہ کوہ پیما علاحدہ گروپوں میں سفر کر رہے تھے، جس میں سے ایک گروپ کے 3افراد مکمل طور پر برفانی تودے میں دب گئے حادثے کے بعد زندہ بچ جانے والے کوہ پیماؤں نے امدادی ٹیموں کو اطلاع دی۔

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جاپان: ریچھوں کے حملے روکنے کے لیے شکاریوں کے فنڈ مختص

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی حکام نے جنگلی ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کی غرض سے شکاریوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزارتِ ماحولیات کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت لائسنس یافتہ شکاریوں یا دیگر افراد کی خدمات حاصل کی جائے گی تاکہ مسئلے سے نمٹا جاسکے۔ رواں برس ریچھوں نے ریکارڈ تعداد میں حملے کیے ہیں جس میں 13 اموات اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔حالیہ مہینوں میں ریچھوں کے اسکول کے دروازے توڑنے، بس اسٹاپ پر سیاحوں پر حملہ کرنے اور سپر مارکیٹوں میں گھومنے کے واقعات تواتر سے سامنے آئے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  •   کینیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک
  • خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کافیصلہ
  • اٹلی: برفانی تودے کی زد میں آکر جرمن کوہ پیماؤں سمیت پانچ افراد ہلاک، دو زخمی
  • انٹارکٹکا : ہیکٹوریا گلیشیئر دو ماہ میں 50 فیصد سکڑ گیا، سمندری سطح میں خطرناک اضافہ
  • اٹلی ، برفانی تودہ گرنے سےباپ بیٹی سمیت 5 جرمن کوہ پیما ہلاک
  • اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما ہلاک
  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد
  • بھارت : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
  • جاپان: ریچھوں کے حملے روکنے کے لیے شکاریوں کے فنڈ مختص