data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نٹارکٹکا کے مشرقی حصے میں واقع ہیکٹوریا گلیشیئر نے صرف دو ماہ کے دوران تقریباً 50 فیصد حصہ کھو دیا، جدید تاریخ میں برفانی تودے کے تیز ترین پگھلنے کا واقعہ ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ گلیشیئر جس کا رقبہ امریکی شہر فلاڈیلفیا کے برابر ہے، انٹارکٹک پیننسولا میں واقع ہے ، وہ خطہ جو زمین پر سب سے تیزی سے گرم ہونے والے علاقوں میں شمار ہوتا ہے، نومبر سے دسمبر 2022 کے درمیان ہیکٹوریا گلیشیئر پانچ میل (8 کلومیٹر سے زائد) پیچھے ہٹ گیا جب کہ عام طور پر اس طرح کے برفانی تودے سالانہ چند سو میٹر ہی پگھلتے ہیں۔

تحقیق کے مرکزی مصنف ٹیڈ اسکیمبوس، جو یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر کے ارتھ سائنس اینڈ آبزرویشن سینٹر سے وابستہ ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن ہے، اس رفتار سے برفانی تودے کا پیچھے ہٹنا ناقابلِ یقین ہے، اگر بڑے گلیشیئرز اسی طرح تیزی سے پگھلنے لگے تو عالمی سطح پر سمندری سطح میں تباہ کن اضافہ ہوسکتا ہے۔ انٹارکٹکا میں اتنی برف موجود ہے جو پگھلنے کی صورت میں دنیا بھر کے سمندروں کی سطح کو تقریباً 190 فٹ تک بلند کرسکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق 2011 میں خلیج کے گرد جمع ہونے والی فاسٹ آئس (زمین سے چپکی سمندری برف) نے گلیشیئر کو استحکام دیا تھا لیکن 2022 میں جب یہ برف سمندر میں بہہ گئی تو گلیشیئر کا توازن بگڑ گیا اور برفانی زبانیں (Ice Tongues) ٹوٹ کر الگ ہوگئیں۔

ہیکٹوریا گلیشیئر کے تیز پگھلنے کی ایک بڑی وجہ اس کا سمندر کی تہہ پر چپٹا برفانی میدان (Ice Plain) ہونا ہے، جس پر برف آسانی سے پھسلتی ہے۔ جیسے جیسے برف پتلی ہوئی، پانی اس کے نیچے داخل ہوا اور Calving کے عمل کے ذریعے بڑے بڑے برفانی ٹکڑے ٹوٹ کر گرنے لگے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ