کراچی ایئر پورٹ خودکش حملے میں سہولتکار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
کراچی:
سندھ ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزمہ کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کی ہے، ملزمہ کا بی ایل اے اور شاہ فہد سے کوئی تعلق نہیں۔
وکیل کے مطابق شریک ملزم کا کہنا ہے اس کو 24 اکتوبر کو وریندر سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمہ کی شناخت پریڈ نہیں کروائی گئی۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے موقف دیا تھا کہ ملزمہ گل نساء شریک ملزم جاوید کے ہمراہ گرفتار ہوئی تھی۔ ملزمہ گل نساء نے کیس کے تفتیشی افسر کے سامنے سہولتکاری کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمہ کو لاشاری بلڈنگ سے گرفتار کیا گیا جہاں ملزمہ کی خفیہ رہائش تھی وہاں سے ڈی این اے بھی لیا گیا تھا۔ یو ایس بی فوٹیج کے مطابق 27 نومبر 2024 کو حب ٹول پلازہ سے آنے والی گاڑی میں ملزمہ خودکش حملہ آوار کے ساتھ بیٹھی ہیں۔
ملزمہ کی رہائش گاہ سے ملزم جاوید اور خود کش حملہ آوار شاہ فہد کا ڈی این اے ملا تھا جو بعد میں میچ ہوا ہے۔ ملزمہ خود کش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔ کیس میں سہولتکاری کے الزام میں ملزم جاوید بھی گرفتار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت
پڑھیں:
فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔