ہوائی جہاز کی روانگی میں تاخیر؛ مسافر ایئر پورٹ پر گدّا لے کر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی: بھارت میں انڈیگو کی پرواز میں تاخیر پر مسافر ایئرپورٹ پر گدّا لے کر پہنچ گیا۔
بھارت میں پروازوں کی تاخیر پر لوگوں کی جانب سے دلچسپ میمز بنائی گئیں اور ان پوسٹوں نے لوگوں تفریح کا نیا طریقہ فراہم کردیا۔
ایک پوسٹ نے سب کی توجہ مبذول کرلی جہاں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافر ایک ہاتھ سے گدا اٹھائے اور بیگ تھامے ایئرپورٹ میں داخل ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھروسے کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ بنگلورو میں لیپ ٹاپ لے جانے سے کہیں زیادہ میٹریس لے جانا اہم ہوجاتا ہے، انڈیگو نے لوگوں کی ترجیحات بدل دی ہیں۔
تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ اس نے انڈیگو کی فلائٹ بک کی تھی اور یہ 18 گھنٹے کی تاخیر کے لیے تیار ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :