کراچی ایئرپورٹ: غیر ملکی ایئر لائن کے اسٹیشن منیجر کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل پر غیر ملکی ایئر لائن کے دفتر سے لاش برآمد ہوئی ہے، لاش غیر ملکی ایئر لائن کے اسٹیشن منیجر کی ہے۔
ایئر لائن کے عملے نے آج شام دفتر کھولا تو لاش ملی، پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کو قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، پولیس اور میڈیکل ٹیموں کو اطلاع کر دی گئی ہے۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایئر لائن کے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔