کراچی: جناح ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کے دفتر سے اسٹیشن مینیجر کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر سے اسٹیشن منیجر کی لاش ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
حکام کے مطابق متوفی کی شناخت عرفان بیگ کے طور پر کی گئی ہے، جن کی لاش جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر واقع ایئرلائن کے ایک بند دفتر سے برآمد ہوئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق لاش قریباً ایک دن پرانی ہے۔ عرفان بیگ گزشتہ رات سے لاپتا تھے اور اہل خانہ سے ان کا کوئی رابطہ قائم نہیں ہو سکا تھا۔
آج شام جب ایئرلائن کا عملہ پرواز کی تیاری کے لیے دفتر پہنچا اور دروازہ کھولا تو اندر سے لاش ملی۔
ایئرپورٹ پر موجود وفاقی محکمہ صحت کے ڈاکٹر نے موقع پر ہی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔
ابتدائی طبی رپورٹ میں دل کا دورہ موت کی ممکنہ وجہ قرار دی گئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیشن مینیجر جناح ایئرپورٹ غیرملکی ایئرلائن کراچی لاش برآمد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیشن مینیجر جناح ایئرپورٹ غیرملکی ایئرلائن کراچی لاش برا مد وی نیوز
پڑھیں:
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر ناروے کی سفیرکی دفتر خارجہ طلبی، ڈیمارش جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اسلام آباد میں ایک عدالتی سماعت میں شرکت پر پاکستان نے ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔اور ڈیمارش جاری کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ناروے کے سفیرکو آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں یورپ ڈویژن کے ایڈیشنل فارن سیکرٹری نے اسلام آباد میں ایک عدالتی کارروائی میں ان کی بلاجواز شرکت کے حوالے سے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔
ترجمان کے مطابق سفیر کا یہ عمل سفارتی آداب اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ناروے کے سفیر پر اس بات کو بھی واضح کیا گیا کہ ان کا یہ عمل پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، سفیر پر زور دیا گیا کہ وہ سفارتی تعلقات کے طے شدہ اصولوں اور ویانا کنونشن کے تحت سفارتی ضابطوں کی مکمل پابندی کریں۔
خیال رہےکہ ناروے کے سفیر نے آج سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔