سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فضائی آپریشن کو 18 کامیاب سال مکمل
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
سٹی 42: سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فضائی آپریشن کو 18 کامیاب سال مکمل ہوگئے ۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ: پاکستان کا پہلا نجی شعبے کا بین الاقوامی ائیرپورٹ ہے ، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری کا اقدام آج 18 سال کی کامیابی کی منازل پر ہے ،سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائی جناح کی کراچی کیلئے پہلی پرواز ہوئی ۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائی جناح کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سیلوٹ دیا گیا۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
سیالکوٹ کی تاجر برادری کا عہد اس خطے میں فضائی آپریشن کو نئی سمت دینے کا سبب بنا۔سیالکوٹ ائیرپورٹ نے معیشت میں اہم کردار اور 18 سالہ کامیابی سے گزارے ۔فلائی جناح کی کراچی کیلئے 4 ہفتہ وار پروازوں کا آغاز آج سے ہو رہا ہے ۔
چیئرمین نے کہا کراچی فضائی روٹ ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔سیالکوٹ کی کامیابی میں تمام ڈائریکٹرز، اداروں، اور ملازمین کی کاوشیں شامل ہیں ۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ مستقبل میں مزید ترقی اور کامیابی کے سفر سمیٹے گا
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
مسافروں کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کی بدولت اندرون ملک اور بیرون ملک سفر آسان ہوئے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ تک آسان رسائی حاصل ہوتی ہے
سیالکوٹ ائیرپورٹ سے پہلی پرواز پر چیئرمین سیال اور سی ای او فلائی جناح نے کراچی کا سفر کیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سیالکوٹ ائیرپورٹ فلائی جناح
پڑھیں:
مرکزی مسلم لیگ کا انٹرا پارٹی الیکشن پہلا مرحلہ مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(پ ر) مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے پہلے مرحلے کے نتائج جاری کر دیے گئے۔ شہر بھر کی 28 یوسیز میں ہونے والے ان انتخابات میں 78 امیدواروں نے حصہ لیا اور بھرپور انتخابی مہم چلائی۔انٹراپارٹی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ صفورہ ٹاؤن کی یوسی 1عباس ٹاون کے امیدوار یونس راجپوت نے 1035ووٹ حاصل کرکے یوسی صدرمنتخب ہوئے۔انتخابات کے دوران مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم، کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان اور نائب صدر کراچی انجینئر نعمان علی نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، کارکنان و امیدواران سے ملاقات کی اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔فیصل ندیم نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نے عوامی سطح پر کارکنان کو اپنی قیادت خود منتخب کرنے کا حق دے کر حقیقی عوامی جماعت ہونے کی مثال قائم کی ہے۔ کارکنان کا جوش و خروش اس امر کا ثبوت ہے کہ پارٹی موروثیت نہیں بلکہ اہلیت کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے۔کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کے عوامی اقدامات دیگر جماعتوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ پہلے مرحلے کے انتخابات انتہائی شفافیت کے ساتھ مکمل ہوئے، جبکہ دوسرے مرحلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ضلع شرقی سے صفورہ ٹاؤن یوسی 1 عباس ٹاؤن کے امیدوار یونس راجپوت 1035 ووٹ،سہراب ٹاؤن یوسی 4ایوب گوٹھ سے محمد منشاء573ووٹ،گلشن ٹاؤن یوسی 6 میٹروول سے محمد سرور556ووٹ،جبکہ یوسی 7شانتی نگر سے محمد عرفان130ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ضلع وسطی سے لیاقت آبادیوسی4 ابن سینامحمد نعمان گزدر78ووٹ ،ناظم آبادیوسی1پاپوش نگرمحمد ارشد91ووٹ ،نارتھ ناظم آبادیوسی6سخی حسن محمد نعمان259ووٹ ،نیو کراچی یوسی11حکیم احسن شمیم احمد انصاری290ووٹ ،گلبرگ یوسی6عزیز آبادصفدر خان174 ووٹ لیکر یوسی صدرمنتخب ہوئے.ضلع کورنگی سے ماڈل کالونی یوسی3 کھوکھراپارزبیر نیازی72ووٹ ،شاہ فیصل یوسی 5 گلزار کالونی محمد خالد ودھیو77ووٹ ،لانڈھی یوسی1 لیبر اسکوائرعاطف احمد117ووٹ ،لانڈھی یوسی6 فاروق ولازحبیب76ووٹ لیکر منتخب ہوئے۔ضلع ملیر سیابراہیم حیدری ٹاؤن یوسی 2 شاہ لطیف ٹاؤن سردار سارب گجر225ووٹ ،ملیر ٹاؤن یوسی5 قائد آبادفراز محمود102ووٹ ،گڈاپ ٹاؤن یوسی4 گلشن حدیداشفاق احمد59 ووٹ لیکر صدرمنتخب ہوئے۔