کراچی ایئرپورٹ، فلائی جناح کے نئے روٹس کی افتتاحی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) فلائی جناح کی جانب سے مزید ایک اور بین الاقوامی سیکٹر سمیت اندرون ملک تین شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا گیا، کراچی سے ملتان کے لیے پہلی پرواز ایک سو اٹھاون مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی۔
کراچی ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں فلائی جناح کے نئے روٹس پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فلائی جناح کے چیف آپریٹنگ افسر سمیت ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ذیشان سعید نے اس موقع پر کیک کاٹا۔ ڈی جی پی اے اے نے فلائی جناح کے روٹس میں توسیع کو مسافروں کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ ڈی جی سول ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے مطابق اسکردو سمیت دیگر علاقائی ایئرپورٹس پر پروازوں کی تعداد میں اضافے کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔
فلائی جناح کے چیف آپریٹنگ آفیسر ارمان یحییٰ کا کہنا تھا کہ آج کراچی سے جدہ ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان روٹس کا افتتاح کیا ہے۔۔ رواں ہفتے مزید طیاروں کی شمولیت سے ایئرلائن کے بیڑے کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔۔۔ ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق مستقبل میں مزید بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے نئے سیکٹرز اور جہازوں کے حصول کے لیے کاوشیں جاری ہیں
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلائی جناح کے کے لیے
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر نیولے کے سیر سپاٹے، مسافروں، عملے میں خوف و ہراس
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث مسافروں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین اور ویڈیوز کے مطابق نیولے کی ایک جوڑی بین الاقوامی روانگی کے قریب واقع ایریا میں دیکھی گئی، جس سے ایئرپورٹ کے ماحول میں حیرت اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ویڈیو میں دونوں نیولے غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر کے قریب اطمینان سے گھومتے نظر آئے جس کے باعث ناصرف عملہ خوفزدہ ہوگیا بلکہ وہاں موجود مسافروں میں بھی سخت بے چینی پھیل گئی۔
ترجمان سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ترجمان نے صرف یہ کہا کہ وہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے، مگر کوئی تحریری جواب فراہم نہیں کیا گیا۔